پاکستانی امریکن سکلڈ ویمن آرگنائزیشن (پاسو) کی جانب سے عید میلاد النبیؐ کا زووم پر دوسرا سالانہ روحانی اجتماع” پوری دنیا میں پذیرائی

0
416

امریکہ میں پاکستانی خواتین کی صف اول کی تنظیم پاکستانی امریکن سکلڈ ویمن آرگنائزیشن (پاسو) نے گزشتہ سال کی طرح عید میلادالنبی ؐکی بہاروں کی آمد آمد پر عشق رسول ؐ اور محبت واحترام اہل بیت میں دوسرے سالانہ عید میلادالنبی ؐ کا اہتمام انتہائی دینی وملی جذبے کے ساتھ کیا

عیدمیلادالنبی ؐکے اس روحانی پروگرام کا انعقاد زوم کانفرنس پر کیا گیاجہاں پاکستان کی صف اول کی بین الاقوامی خواتین نعت خوانوں کے علاوہ ٹرائی اسٹیٹ اور امریکہ کی دور دراز کی ریاستوں سے نعت خواں خواتین کی 100کے قریب تعداد نے شرکت کی اور بارگاہ رسالت ؐ میں ہدیہ نعت پیش کیں

بروکلین‘ نیویارک (منظور حسین سے)امریکہ میں پاکستانی خواتین کی صف اول کی تنظیم پاکستانی امریکن سکلڈ ویمن آرگنائزیشن (پاسو) نے جہاں دو سالوں کے دوران نیویارک ٹرائی اسٹیٹ میں اسوہ رسول ؐ پر عمل کرتے ہوئے دکھی اور کورونا وباء سے متاثرہ افراد میں مفت خوراک کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا وہاں پاکستانی امریکن خواتین کی اس بہادر اور بے لوث بین الاقوامی تنظیم نے گزشتہ سال کی طرح عید میلادالنبی ؐکی بہاروں کی آمد آمد پر عشق رسول ؐ اور محبت واحترام اہل بیت میں دوسرے سالانہ عید میلادالنبی ؐ کا اہتمام انتہائی دینی وملی جذبے کے ساتھ کیا۔ پاسو کی صدر ممتاز پاکستانی امریکن خاتون اور کمیونٹی ایڈووکیٹ محترمہ عطیہ شہناز اور ان کی جانثار ٹیم نے عیدمیلادالنبی ؐکے اس روحانی پروگرام کا انعقاد زوم کانفرنس پر بڑے وسیع پیمانے پر کیا جہاں پاکستان کی صف اول کی بین الاقوامی خواتین نعت خوانوں کے علاوہ ٹرائی اسٹیٹ اور امریکہ کی دور دراز کی ریاستوں سے نعت خواں خواتین کی 100کے قریب تعداد نے شرکت کی اور بارگاہ رسالت ؐ میں ہدیہ نعت پیش کیں۔ عیدمیلادالنبی ؐکے اس زوم پر ہونے والے نعت خوانی پروگرام کو دنیا بھر میں ہزاروں خواتین نے دیکھا اور سنا۔عطیہ شہناز نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ان کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں خصوصاًخواتین کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم کس قدر اپنے آقا ئے دو جہاں آنحضور ؐسے محبت وعقیدت رکھتے ہیں۔پاکستانی امریکن سکلڈ ویمن آرگنائزیشن کے عید میلادالنبی ؐکے اس پروگرام میں بروکلین نیویارک سے منتخب کانگریس ویمن ایوٹ کلارک کے علاوہ سٹی کونسل سے منتخب مقامی امریکن خواتین نے اس عیدمیلادالنبی ؐ کے زوم پر ہونے والے اس بابرکت پروگرام میں شرکت کی اور آنحضور ؐکی سیرت کے موضوع پر ہونے والی انمول باتوں کو غور سے سنا اور آپ ؐکی ذات گرامی کو خراج عقیدت پیش کیا۔پاکستانی سکڈ ویمن آرگنائزیشن کی جانب سے زوم کانفرنس کے ذریعے ہونے والے اس دوسرے بڑے عیدمیلادالنبی ؐ کے پروگرام کو دنیا بھر میں انتہائی عقیدت واحترام سے دیکھا گیا اور سراہا گیا۔عید میلادالنبی ؐ کی اس بابرکت زوم میلاد میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی پریس منسٹر محترمہ مریم شیخ کے علاوہ سیدہ راشدہ باجی‘ عاصمہ خان‘ صفیہ علی‘مریم ذوالفقار‘فوزیہ چغتائی‘ ڈاکٹر نزہت شاہ‘ڈاکٹر سلمیٰ‘آمنہ طارق‘ نائلہ جعفری‘ عالیہ خان‘ شگفتہ خان‘نوشابہ ناز بٹ‘ نگہت خان‘ شاہینہ خان‘ نغمانہ‘ عشرت جعفری‘رخسانہ‘ سعدیہ علی‘ ڈاکٹر سعدیہ شہناز‘ صوبیہ شہناز‘ نادیہ خان‘حمیرا نور‘پروین کوثر‘ شاہین کھوکھر‘ کوثر‘ صبیحہ منظور‘ صائمہ عتیق‘ راحیلہ اسلم‘ اور ننھی عائزہ خان اور عائمہ خان نے خصوصی شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here