پی ٹی آئی حکومت عمران خان کے فلسفہ سیاست کو ہی حکومتی منشور سمجھے گی/راجہ اشتیاق کشمیری

0
9

سماہنی پونا :___آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی نو منتخب گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس۔ حلقہ سماہنی سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ نوجوان متحرک رہنماء راجہ اشتیاق کشمیری نے بتایا کہ اجلاس میں میں پارٹی کو آزاد کشمیر میں انتہائی منظم کرنے پر زور دیا گیا ہے وہ اس طرح کہ پی ٹی آئی حکومت یہاں عمران خان کے فلسفہ سیاست پر عمل کرتے ہوئے سسٹم کی بہتری اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر باقی نہ چھوڑے۔ بلدیاتی انتخابات ایک سال کے اندر کروائے جائیں گے اور حکومتی اختیارات​​​​​​​ ہر ممکن عوام کو دیئے جائیں گے۔ تحرک آزادی کشمیر پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے میں اہم ترین زمہ داری ہو گی۔ ۔ پی ٹی آئی حکومت منتخب نمائندوں کی طرف سے انتقامی کاروائیوں اور اداروں میں مداخلت پر کڑی نظر رکھے گی۔ جبکہ جن لوگوں نے پارٹی فیصلوں سے متعلق بغاوت کی ان کے خلاف پارٹی اپنے منشور کے مطابق فیصلے دے گی. راجہ اشتیاق کشمیری نے کہا کہ عمران خان کا فلسفہ سیاست ہی آزاد حکومت کا منشور ہو گا کیونکہ پی ٹی آئی کی شکل میں عوام نے عمران خان کے نظریہ کو ووٹ دے حکومت بنائی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here