جاپانی وزیراعظم کیشیدا، ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کے لیے پرعزم

0
61

جاپانی وزیراعظم کیشیدا فُومیو کا کہنا ہے کہ وہ جاپان اور امریکہ کے درمیان اعتماد کے تعلقات کی بنیاد پر جوہری اسلحہ سے پاک دنیا کے حصول کے لیے کوشاں ہوں گے۔انہوں نے منگل کو آساہی ٹی وی چینل پر ایک نیوز پروگرام میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیار نہ رکھنے والے ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے نظریات کی وکالت کریں لیکن، جب تک ایٹمی طاقتیں عملی اقدامات نہیں کرتیں، حقیقت میں کچھ بھی تبدیل نہیں ہو گا۔انکا کہنا تھا کہ جاپان کا واحد اتحادی امریکہ، دنیا کی سب سے بڑی جوہری طاقت ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ امریکہ کے ساتھ اعتماد کی بنیاد پر جاپان، جوہری اسلحہ سے پاک ایسی دنیا کے لیے سرگرداں ہو گا جسکا تصور اقوام متحدہ کے جوہری اسلحہ پر ممانعت کے سمجھوتے میں پیش کیا گیا ہے۔جناب کیشیدا نے کہا کہ جاپان کے لیے یہ اہم ہے کہ وہ اپنے نظریات پیش کرتے ہوئے، ٹھوس اقدامات کرے۔مذکورہ سمجھوتہ جنوری میں نافذ العمل ہو چکا ہے لیکن جوہری طاقتوں اور امریکی جوہری چھتری تلے آنے والے جاپان سمیت دیگر ممالک نے اس پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here