صدربائیڈن اگر آپ آئرش امریکن ہیں تو میں پاکستانی امریکن ہوں‘شمس الزمان

0
134

نیویارک (نیوز ڈیسک)پاک امریکن سوسائٹی یوایس اے کے صدر شمس الزماں‘ سینئر نائب صدر چوہدری اشرف‘شیخ زاہد‘ نائب صدور امین باجوہ‘سید آصف‘ چوہدری فضل کریم گجر‘ سیکرٹری جنرل شبیر احمد گل‘ڈپٹی سکرٹری جنرلزاشرف شیرازی‘کارفین جدون‘ نسیم خان‘ سیکرٹری نشرو اشاعت محمد عرفان‘ چیئرمین نیویارک چوہدری جاوید چیچی‘ کوآرڈی نیٹر طاہر سندھو‘ صدر حافظ شہزاد انور نے اپنے مشترکہ بیان میں امریکہ کے 22 سینیٹرز کے حوالے سے جو انہوں نے پاکستان پر انتہائی بھونڈا شک اور اس کی لازوال قربانیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے بھارتی لابی کے نتیجے میں اپنے اس دوست کو جو کہ پاکستان بنتے ہی جو امریکہ کا دوست ہے اور ہر بار امریکہ نے پاکستانیوں کو مایوس کیا ہے-پوری دنیاجانتی ہے کہ حالیہ افغان جنگ میں 80ہزار سے زائد عورتوں‘ مردوں‘ بچوں‘ بوڑھوں اور فوج کے جوانوں نے اپنی جان کی بازیاں ہاری ہیں صرف اور صرف امریکہ کے ساتھ کھڑے ہونے کی پاداش میں شمس الزماں نے کہا کہ امریکی تھنک ٹینکس کو دیانتداری سے پاکستان کی قربانیوں کا احاطہ کرنا چاہئے -جانوں کے ساتھ ساتھ مالی طور پر 100ارب ڈالر سے زیادہ کا پاکستان ک نقصان ہوا ہے-ابھی انخلا کے وقت امریکہ اور یورپ کی افواج کو جس طرح افغانستان سے نکلنے میں پاکستان نے تعاون کیا ہے اور پھر انہیں پاکستان میں وقتی طور پر پناہ بھی دی ہے صرف اور صرف انسانیت کے ناطے-شمس الزماں نے کہا کہ امریکہ میں لاکھوں پاکستانی امریکن رہتے ہیں -ایسی غیر ذمہ دارانہ امریکی سینیٹرز کی طرف سے بیانات ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہیں – اس سے پہلے بھی سابق وزیر خارجہ بیان دے چکی ہیں کہ ہم نے افغانوں کو استعمال کیا اور پاکستانیوں کو روس کے قدم نہ جمنے پائیں -ہیلری کلنٹن نے سچ کہا کہ امریکہ نے ان سب لوگوں کی طرف سے یکدم منہ موڑ لیا ہے-دنیا کیا پوری دنیا اور پاکستان بالخصوص جس کا ناقابل تلافی جانی و مال نقصان ہوا ہے اپنے اس دوست ملک کے ساتھ انجانوں اور غیروں والا سلوک نہ کیا جائے بہت جلد ہم آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here