تاریخی واک ود حسین علیہ السلام کا آغاز 10 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا

0
224

تاریخی

Walk with Hussain

کا آغاز 10 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا

واک ود حسین علیہ السلام کا آغاز10اکتوبر بروز اتوار  ٹھیک دن2:30پر ادا کر دیا جائے گا جبکہ اختتام شام 5:30 پر ہوگا۔واک421ساوتھ براڈوے ہکس ول سے شروع ہوگی اور لانگ آئی لینڈ ریل روڈ کی پارکنگ فیلڈ نمبر14ایسٹ ریل روڈ ایونیو پر اختتام پذیر ہو گی واک کے منتظمین امریکن آف پاکستانی ہریٹیج، اسلامک سنٹر آف سفک کاونٹی شاہ نجف جعفریہ یوتھ آف نیو یارک میں امریکہ میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی کو اس عظیم الشان واک کا حصہ بننے کیلئے اس میں شرکت کی درخواست کی ہے

(عبدالصمد خان سے)

بروکلین نیو یارک:___ لانگ آئی لینڈ کے سبزہ زاروں میں بین الاقوامی نوعیت کی پہلی اور تاریخی واک ود حسین علیہ السلام اربعین ان لانگ آئی لینڈ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ایک اندازے کے مطابق واک ود حسین علیہ السلام میں ٹرائی اسٹیٹ نیو یارک اور گردو نواح کے علاقوں سے ہزاروں مومنین و مومنات اور اہل سنت والجماعت کے اکابرین اور فیملیز امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام کے نام اقدس سے منسوب اس خوبصورت اور اسلامی اقدار کی پاسداری کرنے والی واک میں خصوصی طور پر حصہ لیں گے واک ود حسین علیہ السلام کے منتظمین کا کہنا ہے کہ واک کا آغاز10اکتوبر بروز اتوار ٹھیک دن2:30پر ادا کر دیا جائے گا جبکہ واک ود حسین علیہ السلام کا اختتام شام 5:30 پر ہوگا۔واک421ساوتھ براڈوے ہکس ول سے شروع ہوگی اور لانگ آئی لینڈ ریل روڈ کی پارکنگ فیلڈ نمبر14ایسٹ ریل روڈ ایونیو پر اختتام پذیر ہو گی امریکی سر زمین پر ہونے والی اس اہم ترین واک کے منتظمین امریکن آف پاکستانی ہریٹیج، اسلامک سنٹر آف سفک کاونٹی شاہ نجف جعفریہ یوتھ آف نیو یارک میں امریکہ میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی کو اس عظیم الشان واک کا حصہ بننے کیلئے اس میں شرکت کی درخواست کی ہے اورتاکید کی ہے کہ کالے لباس پہن کر آئیں کرونا ایس او پیز، سوشل ڈسٹنس کا خصوصی خیال رکھیں۔

 

مزید معلومات کیلئے 

 516  -502-6661 

پر رابطہ کریں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here