ٹوکیو میں آئندہ ہفتے کے دوران مزید زلزلے آنے کے امکانات

0
33

ٹوکیو اور اس کے قریبی علاقوں میں جمعرات کی شب آنے والے شدید زلزلے کے بعد جاپان کے محکمۂ موسمیات نے انتباہ کیا ہے کہ آئندہ تقریباً ایک ہفتے کے دوران اس کے مساوی شدت کے مزید زلزلے آنے کے امکانات ہیں۔ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ 5.9 میگنی چیوڈ کا زلزلہ جاپان کے وقت کے مطابق رات 10 بجکر 41 منٹ پر آیا۔ زلزلے کا مرکز ٹوکیو کے شمال مغرب میں واقع قریبی چیبا پریفیکچر میں 75 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے تسُونامی نہیں آئی۔صفر سے سات تک کے جاپانی زلزلہ پیما پر زلزلے کی شدت ٹوکیو کے اداچی علاقے کے ساتھ ساتھ سائیتاما پریفیکچر کے کاواگُوچی شہر اور میاشیرو قصبے میں پانچ سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ مارچ 2011 میں شمال مشرقی جاپان میں میگنی چیوڈ 9 کا زلزلہ آنے کے بعد ٹوکیو کے 23 اضلاع اور سائیتاما میں پہلی بار پانچ سے زیادہ شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here