اوورسیز پاکستانیز رائٹس موومنٹ  کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس  15اکتوبرکو  پاکستان ہاؤس میں منعقد ہو گی”نسیم خان علی زئی

0
215

 نیو یارک کے ایک مقامی اخبار میں غلطی سے یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس 5اکتوبر کو ہو گئی ہے جبکہ اس کانفرنس کا انعقاد15اکتوبر بروز جمعۃالمبارک کو ہوگا

نیویارک (نمائندہ خصوصی)اوورسیز پاکستانیز رائٹس موومنٹ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس بروز جمعہ 15اکتوبر شا م پانچ بجے پاکستان ہاؤس (رجسٹرڈ) میں منعقد ہو گی- اس کانفرنس میں امریکہ میں موجود تمام پاکستانی سیاسی پارٹیوں کے آفیشل چیئرمین‘ صدور یا سیکرٹری جنرل شرکت کریں گے-اس کانفرنس میں اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق ومسائل اور ان کے حل کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا -اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق خاص طور پر جیسا کہ ووٹ کا حق‘پاکستانی پارلیمنٹ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہماری نمائندگی کیلئے ایک کوٹہ سسٹم جیسا کہ کشمیریوں کو حاصل ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیز اپنے نمائندے خود منتخب کر سکیں اور اپنے مسائل اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے حل کر سکیں اور امریکہ‘یورپ اور مڈل ایسٹ اور دوسرے ممالک میں رہنے والے9 ملینز کے قریب پاکستانیز اپنے وطن کی ترقی میں ڈائریکٹ حصہ لے سکیں

دنیا انٹرنیشنل سے بات کرتے ہوئے نسیم خان علی زئی نے کہا کہ نیو یارک کے ایک مقامی اخبار میں غلطی سے یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ اوورسیز پاکستانیز رائٹس موومنٹ  کے زیر اہتمام آل پارٹنر کانفرنس 5اکتوبر کو ہو گئی ہے جبکہ اس کانفرنس کا انعقاد15اکتوبر بروز جمعۃالمبارک کو ہوگا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here