جعلی شناختی کارڈز بنانے کا الزام‘ نادرا کے 136 افسران معطل

0
10

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جعلی شناختی کارڈز کی شکایات پر 136 نادرا افسران کو معطل کیا گیا ہے جبکہ 90 کے خلاف انکوائری جاری ہے۔ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹس بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نادرا کے 300 کے قریب اہلکاروں کو چارج شیٹ بھی دی جا رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’شناختی کارڈ کے لیے نئی پالیسی لائی جا رہی ہے کیونکہ ایسی شکایات موجود ہیں کہ ایک شخص نے کئی جگہ انگوٹھے لگائے اور لوگوں کے پاس ایک سے زائد شناختی کارڈ بھی موجود ہیں۔وزیر داخلہ کے مطابق ایک روز میں پاسپورٹ کے اجرا کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ’اس کی فیس 10 ہزار روپے ہو گی، 24 گھنٹے میں پاسپورٹ مل جایا کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here