ایک ہزار سے زائد جاپانی شخصیات کے نام پنڈورا پیپرز میں شامل

0
28

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کے ایک ہزار سے زائد کاروباری اداروں اور انفرادی شخصیات کے نام پنڈورا پیپرز میں نکل آئے ہیں جس سے جاپان کی سیاست میں پھونچال آنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان کے ٹاپ کے کاروباری ادارے اور چوٹی کے سیاستدان اور معروف کاروباری شخصیات نے ٹیکس بچانے کے لیے اپنی دولت پانامہ سمیت دیگر برٹش آئی لینڈ میں کمپنیاں بنا رکھی تھیں، اِن ہی اہم کاروباری اداروں میں جاپان کے اہم ٹیلی کام کمپنی سافٹ بینک جاپان کے گروپ چیئرمین اور سی ای او کے بیٹے کے نام پر بھی کمپنی موجود تھی جس کے زریعے جیٹ ہوائی جہاز خریدا گیا تھا جسے بعد میں امریکن وینچر کے نام پر منتقل کردیا گیا تھا۔اسی طرح جاپان کی اہم سیاسی شخصیت چیف کبینٹ سیکریٹریٹ سیکشن کے سربراہ ہیراتہ کا نام بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے جنہوں نے ورجن آئی لینڈ میں کمپنی قائم کررکھی ہے، وہ جاپان اولمپک اور پیرا اولمپک کی پروموشن کے انچارج، سابق بیوروکریٹ اور جاپان فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری بھی رہے ہیں۔اسی طرح برٹش ورجن آئی لینڈ میں جارج ہارا نامی جاپانی شہری کی بھی کمپنی قائم ہے جس کے اثاثے اکتیس ملین ڈالر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here