لٹل پاکستان میں عید میلاد النبی ؐکے جلوس کی تیاریاں”امسال جلوس تاریخی ہوگا ‘جلوس 17اکتوبر کو نکالا جائیگا

0
220

انجمن غوثیہ کے زیر انتظام ایک خوبصورت پروگرام بروکلین کے ایک ہوٹل میں منعقد کیا گیا جس میں انجمن غوثیہ کے صدر پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید صفدر حسین شاہ‘پاکستان سے تشریف لائے ہوئے دربار عالیہ کنارہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید ضیاء الحق قاسمی شاہ مشہدی نے خصوصی طور پر شرکت کی‘جلوس 17اکتوبر کو نکالا جائیگا

عید میلاد النبی ؐکے جلوس کی تیاریوں میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے ممبر قومی اسمبلی شہیریار خان آفریدی نے خصوصی طور پر شرکت کی وزیراعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں آج کا پاکستان کل کے پاکستان سے بلکل مختلف ہے اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہے ٗ شہریار آفریدی

انشاء اللہ امسال ہم عید میلادالنبیؐ کے جلسہ وجلوس کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے‘مشتاق احمد کمبوہ

کونی آئی لینڈ ایونیو کو آپؐ کی دنیا میں تشریف آوری کے مناسبت سے رنگ برنگے قمقمو ں سے روشن کیا جائیگا

(بروکلین‘ نیویارک (منظور حسین سے

آقائے دوجہاں سرور کائنات فخر موجودات نبی مکرم آنحضورؐ کے لٹل پاکستان کونی آئی لینڈ میں ہونے والے تاریخی عید میلادالنبی ؐکے 37ویں جلسہ وجلوس کے انعقاد کیلئے گزشتہ روز بروکلین کے ایک خوبصورت ریسٹورنٹ میں امریکی سرزمین پر آنحضورؐکے جلوس کو پچھلی تین دہائیوں سے زائد منعقد کرنے والی بین الاقوامی تنظیم انجمن غوثیہ کی جانب سے ایک بڑی اور پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیاجہاں بروکلین میں پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والی صف اول کی تنظیم علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے تمام اراکین نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اس اہم جلوس کو بہترین بنانے کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔نبی مکرم ؐکے جلوس کی خوشی میں اس اہم پروگرام میں ہر مکتبہ فکر کے افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی اور آنحضورؐ کی دنیا میں تشریف آوری کی نسبت سے منائے جانے والے اس جلوس میں اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے حاضری دی۔عیدمیلادالنبی ؐکے 37 ویں سالانہ جلوس کے اس بابرکت پروگرام میں کتاب مبین سے آغاز کیا گیا جہاں بروکلین ایونیوآر پر واقع جامع مسجد طیبہ کے نوجوان عالم دین قاری محمد یونس نے اپنی مدھ بھری آواز میں تلاوت کی۔تلاوت کلام پاک کے بعد بلبل مدینہ اور معروف کمیونٹی راہنما راجہ رزاق نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا۔پروگرام میں حاضرین کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے تشریف لائے ممتاز عالم دین دربار عالیہ کنارہ شریف کے خلیفہ مجاز پیر سید محمدضیاء الحق قاسمی مشہدی نے کہا کہ آئیں دنیا ومافیا سے بے نیاز ہو کر آنحضورؐ کے رخسار اور آپ کے لب ولہجہ کی بات کریں۔سید محمد ضیاء الحق قاسمی کا کہنا تھا کہ جس نے آنحضور ؐکی غلامی کا پٹہ اپنی گردن میں ڈال لیا اللہ نے اسے اپنا محبوب بنا لیا۔
عید میلاد النبی ؐکے جلوس کی تیاریوں میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے ممبر قومی اسمبلی شہیریار خان آفریدی نے خصوصی طور پر شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اوسیز پاکستانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں آج کا پاکستان کل کے پاکستان سے بلکل مختلف ہے اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہے ان کاکہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کا خطاب پوری امت کی ترجمانی کرتا ہے۔عیدمیلادالنبیؐ کے جلسہ وجلوس کے اس بڑے پروگرام میں تحقیقاتی اور تاریخ اسلام کے اوراق کو پلٹتے ہوئے اپنے مخصوص مطالعاتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے خطیب العصر پیر سید تصور الحسن گیلانی نے کہا کہ آقائے دوجہاں کائناتؐ کی وہ معتبر ترین ہستی ہیں کہ جن کیلئے اللہ نے اس پوری کائنات کو تخلیق کیا اور پھر اسے بنانے کے بعد آدم ؑکو بنایا۔ایک لاکھ 24 ہزار پیغمبروں کو مبعوث کیا۔انسان کو پیدا کیا یہ صرف اور صرف آپ کی ذات گرامی کی خاطر کیا گیا۔پیر سید تصور الحسن گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر آنحضورؐ کو اس دنیا میں لانا مقصود نہ ہوتا تو اللہ تعالی نے اس کائنات کو بنانا ہی نہیں تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان یو ایس اے کے چیف کوآرڈینیٹر چوہدری مشتاق احمد کمبوہ نے کہاکہ انشاء اللہ امسال ہم عید میلادالنبیؐ کے جلسہ وجلوس کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور امریکی سرزمین پر آقائے دوجہاں سرور کائناتؐ کے نعروں کو بلند کرتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب باہم مل کر اس اہم جلوس کو پچھلے تمام سالوں سے مزید بہتر بناسکتے ہیں جس میں ہماری کمیونٹی کے علاوہ نوجوان بچے اور بچیوں کی شرکت کو بھی یقینی بنایا جائے۔مشتاق احمد کمبوہ کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکی سرزمین پر رہتے ہوئے اپنی مذہبی ثقافت اور رسم وروا ج کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام کا علم ہمیشہ کیلئے بلند رکھنا ہو گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے روح رواں ملک ناصر اعوان کا کہنا تھا کہ امسال ہماری کوشش ہو گی کہ کونی آئی لینڈ ایونیو کو آپؐ کی دنیا میں تشریف آوری کے مناسبت سے رنگ برنگے قمقمو ں سے روشن کیا جائے۔ملک ناصر کا کہنا تھا کہ امریکہ ودنیا بھر میں جب کرسمس کے دن آتے ہیں تو رنگ برنگے قمقموں سے شہر کو سجاد یئے جاتے ہیں تو جس ہستی کیلئے کائنات بنائی گئی اس کی آمد آمد پر ہم اپنے علاقے کو کیونکر نہ سجائیں۔انہوں نے جلوس کو بہتر بنانے کیلئے کمیونٹی کے افراد سے اس جلوس کو بہتر بنانے کیلئے بھی درخواست کی ہے۔امسال جلوس ایونیو ایچ سے ڈورچسٹر ایونیو تک جائے گا اس کے بعد جامعہ مکی مسجد کے سامنے اختتامی دعاءً کی جائے گی۔تقریب میں چوہدری مشتاق احمد کمبوہ‘ملک ناصر اعوان‘ چوہدری مقصود الٰہی‘طاہر بھٹہ‘ چوہدری جاوید چیچی‘ شمس الزماں‘ چوہدری طارق محمود وریاہ‘ حمیر حسین دریاہ‘ چوہدری محمد اعظم وریاہ‘ چوہدری لیاقت علی زکی‘راجہ رزاق‘قاری محمد اعجاز‘ سیدصفدر شیرازحسین‘ قاری محمد یونس‘حکیم مسعود علی‘ عارف بٹ‘ امین عباسی‘ افتخار علی‘ شیر علی‘ امین علی‘ لیاقت مرزا‘ سابق ایس پی ملتان سیالکوٹ محمد مظہر‘چوہدری افضل‘ شیخ قیصر‘ راجہ ضمیر‘شاہد گوندل‘ ملک جمیل‘ علامہ سید تصور الحسن گیلانی‘ محمد اقبال‘ افتخار بٹ‘ حاجی نیاز بھٹی‘ محمد عرفان‘ محمد صغیر اور محمد سلیم نے شرکت کی۔

 

 “

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here