وزیراعظم سُوگا یوشی ہِیدے کُواڈ سربراہ اجلاس کیلئے واشنگٹن جائیں گے

0
35
 کابینہ کے چیف سیکریٹری کاتو کاتسُونوبُو نے منگل کے روز بتایا ہے کہ جناب سُوگا جمعرات کے روز ٹوکیو سے روانہ ہوں گے اور واشنگٹن میں اپنے چار روزہ قیام کے دوران امریکہ، آسٹریلیاء اور بھارت کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔جناب کاتو کا کہنا تھا کہ جاپان کورونا وائرس اور خطے کو درپیش دیگر مشترکہ معاملات پر بیباک تبادلۂ خیال کا خواہاں ہے تاکہ ایک آزاد اور کھلے ہِند-بحرالکاہل کو فروغ دیا جائے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم سُوگا اور دیگر رہنماؤں کے مابین علیحدہ ممکنہ دوطرفہ بات چیت کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔توقع ہے کہ کُواڈ رہنماء کورونا وائرس ویکسینوں، انتہائی اہم نئی ٹیکنالوجیوں اور موسمیاتی تبدیلی پر اپنے تعاون کی دوبارہ توثیق کریں گے اور ایک مشترکہ اعلامیے میں اپنی بات چیت کا خلاصہ بیان کریں گے۔

وہ امریکہ، آسٹریلیاء اور برطانیہ کی جانب سے تشکیل کردہ نئے سلامتی ڈھانچے  کے پس منظر اور پالیسیوں سے متعلق معلومات ایک دوسرے کو دیں گے اور اس امر پر تبادلۂ خیال کریں گے کہ افغانستان سے کس طرح نبٹا جائے جہاں اسلام پسند تحریکِ طالبان دوبارہ اقتدار  میں آگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here