ڈاکٹر محمد بشیر بھٹی امریکی سر زمین پر ملک و ملت کا عظیم سرمایہ

0
353

جہاں میں اہل ایمان صورت خورشید جیتے ہیں

امریکی ریاست نیو یارک میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں پاکستانیوں کی اکثریت عرصہ 30سال سے رہائش پذیر ہے یہاں یہودی اور پاکستانی مل جل کر رہتے ہیں لٹل پاکستان کے مشہورعلاقے کونی آئی لینڈ ایونیو میں جہاں پاکستانیوں نے سینکڑوں سٹورز جن میں گروسری سٹورسے لے کر گیس اسٹیشن، گاڑیوں کے بے شمار گیراج اور پاکستانی کھانوں کے بے شمار ریسٹورنٹ شامل ہیں وہاں لٹل پاکستان کے اس زرخیز علاقے میں پاکستان کے عظیم فرزند امریکی سر زمین پر درخشنداں ستارے ڈاکٹر محمد بشیر بھٹی جیسی شہرہ آفاق اور غریبوں کی حقیقی معنو ں میں مدد کرنے والی شخصیت کابھی کلینک موجود ہے راقم الحروف ڈاکٹر بشیر بھٹی جو عرف عام میں ڈاکٹر بھٹی کے نام سے مشہور ہیں کو عرصہ 18سال سے بخوبی جانتا ہے ڈاکٹرمحمد بشیر بھٹی سے ان بیتے سالوں کے دوران درجنوں مرتبہ ملنے کا موقع ملا آپ ہمیشہ انتہائی شفقت اور محبت سے نہ صرف ملتے بلکہ اپنے ڈاکٹری کے عظیم پیشے سے کئی قدم آگے بڑھ کر انہوں نے نہ صرف میری مدد کی بلکہ ان 18سالو ں میں ہر اُس دکھی مرد و خاتون اور نوجوانوں کی مدد کی کہ جن کے پاس امریکہ میں ہیلتھ انشورنس کی سہولت موجود نہیں آپ نے اپنی جیب سے ہمیشہ ایسے لوگوں کی داد رسی کی جو امریکہ میں پہنچ تو جاتے ہیں مگر ہیلتھ انشورنس نہ ہونے کی وجہ سے مہنگی ترین ادویات خریدنے سے قاصر ہوتے ہیں ڈاکٹرمحمد بشیر بھٹی ایک عظیم فرشتہ صفت انسان ہونے کے علاوہ انتہائی ملن سار اور سادہ لوح انسان ہیں آپ امریکہ کی سر زمین پر اپنے علاقے اور علاقے کے لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور ہر شخص اُن کو دعائیں دیتا نظر آتا ہے کسی بھی مریض کی صحت یابی کیلئے دوائیں اگرسینکڑوں ڈالرز کی بھی ہوں ڈاکٹر بھٹی ہر ممکن کوشش کر کے اس مریض کی نہ صرف دل جوئی کرتے دکھائی دیتے ہیں بلکہ لاکھوں دعائیں بھی اُن کے مقدر میں نصیب ہوتی ہیں آپ ایک انتہائی شفیق باپ ہونے کے علاوہ روئے زمین پر انتہائی مہربان انسان ہیں اپ کی گفتگو سادہ اور مزاج شائستہ ہے آپ سے جب بھی ملا آپ دل کے اندر اُتر گئے مریض بچہ ہو یا بوڑھایا نوجوان ہو آپ سے مل کر ایسا محسوس کرتا ہے جیسے آپ اپنے بیٹے کی طرح شفقت اور محبت سے ملتے ہیں اپنے مریضوں کی بات غور سے سننا اور اُن کی دل جوئی کرنا ڈاکٹر بھٹی سے سیکھنا چاہیے گزشتہ دنوں پاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی کی جانب سے

9/11

اور

Covid-19

کے ہیروز کی پاکستانی امریکن اور امریکہ میں موجود مختلف اقوام کی خدمات کیلئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر محمد بشیر بھٹی کی کمیونٹی کے لیے کی جانے والی گراں قدر خدمات کے طور پر اُنہیں پاکستا ن کی قونصل جنرل محترمہ عائشہ علی کی جانب سے خوبصورت شیلڈ پیش کی گئی بلا شبہ مورخ ڈاکٹر بھٹی کی لازوال خدمات کو سنہری حروف سے لکھے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here