امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری اسٹیٹ برائے فیٹف اسلام آباد پہنچ گئے

0
10

اسلام آباد: امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے فیٹف 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

امریکا کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے فیٹف اسکاٹ ریمبرا 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کرینگے۔اسکاٹ ریمبرا کی وزارت خارجہ، خزانہ، داخلہ اور دیگر متعلقہ اعلی حکام سے وسیع تر مشاورت ہوگی۔ وہ واپس جا کر امریکی حکام کو اپنی رپورٹ پیش کر ینگے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے فیٹف کی تقریباً تمام شرائط کو پورا کردیا ہے۔ آخری شق پر کام حتمی مراحل میں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here