تحفظ اقلیتی حقوق کے سلسلہ میں خانیوال میں تقریب کا انعقاد

0
278

خانیوال:__وائس آف نیڈی فیملیز اور پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن امریکہ کے اشتراک سے یوم دفاع کے موقع پر جبری شادی،جبری تبدیلی مذہب، اغواء بالجبر،قتل،زنا اور تحفظ اقلیتی حقوق کے سلسلہ میں خانیوال میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں شہزاد سموئیل مل کوآرڈینٹرجنوبی پنجاب مینارٹیز،زاہد سہوترا کنوینئر جنوبی پنجاب پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن امریکہ،قیصر افراہیم سرویا اقلیتی ممبرپنجاب اسمبلی،یاسر طالب کوآرڈینٹر منسٹر مینارٹیز،منصور مسیح چیئرمین دی فیلوشپ کونسل آف چرچز،چوہدری افضل خورشید سابقہ ممبر ضلع کونسل،شاہد سموئیل مل صدر وائس آف نیڈی فیملیز سمیت ضلعی اقلیتی برادری نے شرکت کی

جبری شادی،جبری تبدیلی مذہب، اغواء بالجبر،قتل،زنا اور چرچز مندروں پر حملوں کے روز بروز بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی افسوناک ہیں

پاکستان کے دفاع کے لیے اقلیتیں بھر پور کردار ادا کرتی رہیں گی‘زاہد سہوترا‘محکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی

خانیوال (نمائندہ دنیا انٹرنیشنل)وائس آف نیڈی فیملیز اور پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن امریکہ کے اشتراک سے یوم دفاع کے موقع پر جبری شادی،جبری تبدیلی مذہب، اغواء بالجبر،قتل،زنا اور تحفظ اقلیتی حقوق کے سلسلہ میں خانیوال میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں شہزاد سموئیل مل کوآرڈینٹرجنوبی پنجاب مینارٹیز،زاہد سہوترا کنوینئر جنوبی پنجاب اکستان کرسچن ایسوسی ایشن امریکہ،قیصر افراہیم سرویا اقلیتی ممبرپنجاب اسمبلی،یاسر طالب کوآرڈینٹر منسٹر مینارٹیز،منصور مسیح چیئرمین دی فیلوشپ کونسل آف رچز،چوہدری افضل خورشید سابقہ ممبر ضلع کونسل،شاہد سموئیل مل صدر وائس آف نیڈی فیملیز سمیت ضلعی اقلیتی برادری نے شرکت کی۔اس موقع پر شہزاد سموئیل مل کوآرڈینٹرجنوبی پنجاب مینارٹیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جبری شادی،جبری تبدیلی مذہب، اغواء بالجبر،قتل،زنا اور چرچز مندروں پر حملوں کے روز بروز بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی افسوناک ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سلسلہ کو روکنے میں مثبت کردار ادا کرے۔زاہد سہوترا کنوینئر جنوبی پنجاب پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن امریکہ نے یوم دفاع کے موقع پر تمام اقلیتی شہداء اور ہیرو کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے اقلیتیں بھر پور کردار ادا کرتی رہیں گی۔نمائندہ پنجاب پولیس نے کہا پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔اقلیتوں کے مقدس مقامات،گرجا گھروں اوراقلیتی برادری کی عزت اورجان ومال کی حفاظت خانیوال پولیس کی ذمہ داری ہے۔قیصر افراہیم سرویا سابقہ ممبرپنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم آج بھی ایسی ریاست کے خواہش مند ہیں جس میں تمام شہریوں کو بلا امتیاز مذہب و مسلک آزادی حاصل ہو۔یاسر طالب کوآرڈینٹر منسٹر مینارٹیز نے کہا کہ تحریک انصاف ایسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور اقلیتی حقوق کی تحفظ کی مکمل یقین دہانی کرواتے ہیں۔منصور مسیح اور افضل خورشید نے نام نہاد بشب اور پادریوں کی طرف سے مسیحی چرچز اور پراپرٹی کی غیر قانونی فروخت کی بھر پور مذمت کی۔شاہد سموئیل مل صدر وائس آف نیڈی فیملیز نے کہا ہم جبری شادی،اغوا اور زنا بالجبر کی عالمی سطح پر مذمت کرتے ہیں۔اس موقع پر اقلیتی رہنماؤں کی جانب سے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے گذارشات پیش کیں اور محکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here