جاپان میں نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی شروع

0
20

جاپان نے 10 ہزار ین کے نئے نوٹوں کی چھپائی شروع کر دی ہے، جو متوقع طور پر مالی سال 2024 کے پہلے نصف سے گردش میں آئیں گے۔نئے نوٹ پر جدید جاپان کے ایک مشہور صنعتکار شِبُوساوا اےاِچی کی تصویر ہے، جنہیں جاپانی سرمایہ دارانہ نظام کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔ نوٹ کی پشت پر ٹوکیو اسٹیشن کی تصویر ہے۔اس نوٹ میں پہلی بار ہولوگرامز کی ایک نئی قسم شامل کی گئی ہے جس کے باعث جعلی نوٹ بنانا مشکل ہو گا۔ نئے نوٹ میں ہائی ڈیفینیشن واٹر مارک نقوش بھی ہیں۔اس کی ایک خصوصیت موٹائی میں عدم یکسانیت ہے، تاکہ بصارت سے محروم افراد بھی چھو کر اس کی شناخت کر سکیں۔ اس پر 10 ہزار کا عدد، پڑھنے میں آسانی کے لیے بڑے ہندسوں میں چھپا ہوا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق ایک ہزار ین اور 5 ہزار ین کے نئے نوٹوں کی چھپائی رواں سال موسم خزاں کے آس پاس شروع ہو جائے گی۔توقع ہے کہ اے ٹی ایم اور دیگر مشینوں میں تبدیلیاں مکمل ہو جانے کے بعد، مالی سال 2024 کے پہلے نصف میں انکا استعمال شروع ہو جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here