بروکلین‘ نیویارک: ملک جہانگیر کی زیرسرپرستی پہلا والی بال ٹورنامنٹ 4ستمبر کو کھیلا جائیگا

0
191
امریکی سرزمین پر پاکستان کے مایہ ناز فرزند ممتاز پاکستانی امریکن بزنس مین ملک جہانگیر کی زیرسرپرستی پہلا سپیڈ والی بال ٹورنامنٹ بے پارک وے پر واقع سیزر بے پارکنگ لاٹ بروکلین میں ہفتہ بروز 4ستمبر دن گیارہ بجے کھیلا جائیگا
ستمبر کو جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں قیمتی انعامات تقسیم کئے جائینگے‘والی بال ٹیم میں شرکت کرنیوالوں کیلئے ٹھنڈے مشروبات اور تازہ خوش ذائقہ خوراک کا بہترین انتظام ہوگا‘
پاکستانی کمیونٹی اور کھیلوں کے شائقین کو دعوت عام ہے

بروکلین‘ نیویارک:(عبدالصمد خان سے)____امریکی سرزمین پر پاکستان کے مایہ ناز فرزند ممتاز پاکستانی امریکن بزنس مین ملک جہانگیر کی زیرسرپرستی پہلا سپیڈ والی بال ٹورنامنٹ بے پارک وے پر واقع سیزر بے پارکنگ لاٹ بروکلین میں ہفتہ بروز 4ستمبر دن گیارہ بجے کھیلا جائے گا۔ امریکہ میں پاکستان کے معروف بزنس مین ملک جہانگیر جو امریکہ میں رفاہ عامہ اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے تین دھائیوں سے زائد سرگرم عمل ہیں اور بروکین میں پاکستانی اور ایشیائی ریسٹورنٹ کی جین باتھ ایونیو واقع بسم اللہ ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیکٹوہونے کے علاوہ امریکہ کی صف اول کی کنسٹرکشن انڈسٹری میں اپنا ایک خاص اور اعلی مقام رکھتے ہیں۔ اس خوبصورت ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ہونے کے ساتھ ساتھ گرینڈ سپانسر بھی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں نیویارک کی دوٹاپ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جبکہ امریکی ریاست میری لینڈ اور اوہائیو سے ایک ایک ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ اس اہم ٹورنامنٹ میں سرفہرست کھلاڑیوں میں مسٹر یوسف‘میاں نصرت‘سہیل وڑائچ‘ خرم وڑائچ‘عمران باجوہ شامل ہیں۔اتوار مورخہ 5ستمبر کو جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔فیملیوں سمیت سب کو دعوت عام ہے۔والی بال ٹیم میں شرکت کرنے والوں کیلئے ٹھنڈے مشروبات اور تازہ خوش ذائقہ خوراک کا بہترین انتظام ہوگا۔
منتظمین کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی اور کھیلوں کے شائقین کو دعوت عام ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here