یکم ستمبر سے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں کمی کا امکان

0
15

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

 وزارت توانائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سفارشات موصول ہوگئی ہیں۔ جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی تجاویز موجودہ سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئیں، سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردو بدل سے قیمتوں میں مزید تبدیلی ہو سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here