ہیپی فیملی سوشل اڈلٹ ڈے کیئر کی صدرذکیہ خان کی زیر سرپرستی باتھ ایونیو پر جشن آزادی پاکستان کا پہلا تاریخ ساز میلہ

0
127

بروکلین باتھ ایونیو پر پہلا جشن آزادی پاکستان میلہ انتہائی ملی اور قومی جوش وجذبے سے منایا گیا‘ ہیپی فیملی سوشل اڈلٹ ڈے کیئرجیسا گوشہ ء عافیت کی سہولت فراہم کرنے والی مایہ ناز پاکستانی امریکن سماجی شخصیت کی حامل خاتون محترمہ ذکیہ خان نے جشن آزادی پاکستان فیملی فیسٹیول کا انعقاد انتہائی تزک واحتشام سے کیا

جشن آزادی میلے میں ہرطرف سبزہلالی پرچم دیکھنے میں نظر آ ئے‘ دیار غیر میں پاکستان کا پرچم بلند ہوتے اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو پھلتا پھولتا دیکھ کر میرا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے‘قونصل جنرل پاکستان محترمہ عائشہ علی کی ذکیہ خان اور ان کی ٹیم کو ا س پہلے اور کامیاب جشن آزادی پاکستان کے میلے کے انعقاد پر مبارکباد

بروکلین کے لوگوں کی رفاعہ عامہ اور فلاحی کاموں میں مدد کرنا میرا مشن ہے‘امریکی سرزمین پر پاکستانی ثقافت اور وطن کی محبت کے جذبے سے میدان عمل میں آئی ہوں تاکہ ہماری نئی نسل امریکہ میں رہتے ہوئے اپنا رشتہ پاکستان سے مضبوط رکھ سکے‘محترمہ ذکیہ خان کا خطاب

بروکلین‘ نیویارک (عبدالصمد خان سے):___بروکلین باتھ ایونیو پر پہلا جشن آزادی پاکستان میلہ انتہائی ملی اور قومی جوش وجذبے سے منایا گیا۔بروکلین باتھ ایونیو اور گردو نواح کے علاقے کے رہائشیوں کو کورونا وباء کی تباہ کاریوں کے بعد حقیقی ریلیف اور بہترین تفریح کا موقع فراہم کرنے والی بروکلین بنسن ہرسٹ برائٹن بیچ باتھ ایونیو شو رپارک وے کے علاقے میں ہونے والی پاکستانی اور ایشیائی بزرگ اور خواتین کے دکھوں کا مداوا کرنے والی اپنی ہیپی فیملی سوشل اڈلٹ ڈے کیئر جیسا گوشہ ء عافیت کی سہولت فراہم کرنے والی مایہ ناز پاکستانی امریکن سماجی شخصیت کی حامل خاتون رفاعہ عامہ اور فلاحی کاموں میں پیش پیش محترمہ ذکیہ خان نے گزشتہ اتوارایک انتہائی خوبصورت اور تفریح سے بھرپور جشن آزادی پاکستان فیملی فیسٹیول کا انعقاد انتہائی تزک واحتشام سے کیا۔ذکیہ خان اور ان کی ٹیم کی جانب سے پاکستانی فیملیوں‘بچوں اور بزرگوں کو مفت تفریح کے علاوہ انہیں پاکستان کے صف اول کے فنکار اور شہرہ آفاق گلوکاروں سے بھی ملنے کا بھی موقع ملا۔باتھ ایونیو پر جشن ّپاکستان کی یہ سب سے پہلی اور منفرد تقریب تھی جس میں بروکلین اور ٹرائی اسٹیٹ ایریا کی فیملیوں نے بھرپور شرکت کی اور پاکستان کے ساتھ محبت اور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیااس موقع پر پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔جہاں ہرطرف سبزہلالی پرچم دیکھنے میں نظر آ رہے تھے۔ باتھ ایونیو پرجشن آزادی کی اس پہلی اور کامیاب تقریب میں قونصل جنرل پاکستان محترمہ عائشہ علی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ذکیہ خان اور ان کی ٹیم کو ا س پہلے اور کامیاب جشن آزادی پاکستان کے میلے کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔عائشہ علی کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں پاکستان کا پرچم بلند ہوتے اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو پھلتا پھولتا دیکھ کر ان کا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے۔جشن آزادی میلہ پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے ذکیہ خان کا کہنا تھا کہ وہ بروکلین کے لوگوں کوبہتر زندگی فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہیں اُن کی زندگی کا مقصد بزرگ اور نادار افراد کو ایک چھت کے نیچے طبی سہولیات کے علاوہ آرائشِ زندگی فراہم کرنا ہے آج کے جشن آزادی پاکستان کے میلے کا مقصد امریکی سر زمین پر پاکستان کی ثقافت اور رسم و رواج کی ترویج ہے تا کہ ہماری نئی نسل امریکہ میں رہتے ہوئے اپنا رشتہ پاکستان سے مضبوط رکھ سکے۔جشن آزادی پاکستان کی اس تقریب میں پاکستان کے صفہ اول کی گلوکارہ سعدیہ ملک، حیدر افضل، نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران سمیت پبلک ایڈووکیٹ جمانی ویلمز، قونصل مین ایری کیگن، قونصل مین کیلمن یادگیر، پیر سید میرحسین شاہ کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here