ڈالر کے ریٹ 164 روپے سے تجاوز کرگئے

0
63

کراچی: ڈالر کے انٹربینک ریٹ 164 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔

افغانستان میں تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال اور افغان کرنسی میں لین دین بند ہونے کے منفی اثرات پاکستان میں پیر کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید کمزوری سے دوچار ہوا اور ڈالر کا انٹربینک ریٹ 164 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 19پیسے کے اضافے سے 164.19روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 20پیسے کے اضافے سے 164.50 روپے پر بند ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here