پاکستانی امریکن تھنک ٹینک کی اٹلانٹک اوشن میں جشن آزادی کی دلکش تقریب

0
388

(نیویارک (عبدالصمد خان سے
پاکستانی امریکن تھنک ٹینک کے نوجوان قائد امریکی سرزمین پر کامیاب پاکستانی امریکن بزنس مین امریکہ میں پاکستانیت کا پرچم بلند کرنے اور پاکستان کا بہترین تشخص قائم کرنے والی ولولہ انگیزشخصیت راجہ رزاق آف پرآن اور ان کی ٹیم کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کی انوکھی اور خوبصورت تقریب امریکی اٹلانٹک اوشن میں منعقد کی گئی جہاں پاکستان سمیت کشمیراورپاکستان کاپرچم پہلی مرتبہ ایک ساتھ لہرائے گئے ملی نغموں سے اٹلانٹک اوشن کی فضائیں گونجتی رہیں

امریکی سرزمین پر پاکستان کا وقار‘پاکستان کے تشخص اور وطن عزیز کا نام بلند رکھنے کیلئے قائم کی گئی تھنک ٹینک نامی تنظیم کی جشن آزادی کی اس تقریب میں جہاں پاکستانی امریکن کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی وہاں سکھ برادری اور مقامی شہری انتظامیہ نے بھی اس میں شرکت کی

پاکستانی امریکن تھنک ٹینک کے نوجوان قائد امریکی سرزمین پر کامیاب پاکستانی امریکن بزنس مین امریکہ میں پاکستانیت کا پرچم بلند کرنے اور پاکستان کا بہترین تشخص قائم کرنے والی ولولہ انگیزشخصیت راجہ رزاق آف پرآن اور ان کی ٹیم کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کی انوکھی اور خوبصورت تقریب امریکی اٹلانٹک اوشن میں منعقد کی گئی جہاں پاکستان سمیت کشمیراورپاکستان کاپرچم پہلی مرتبہ ایک ساتھ لہرائے گئے۔ملی نغموں سے اٹلانٹک اوشن کی فضائیں گونجتی رہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی سرزمین پر پاکستانی کی صفحہ اول کی بین الاقوامی تنظیم پاکستانی امریکن تھنک ٹینک کی جانب سے دیار غیر میں پہلی مرتبہ  انوکھے اور خوبصورت انداز میں جشن آزادی پاکستان کی رنگا رنگ تقریب اٹلانٹک اوشن میں پاکستان‘کشمیر اور خالصتان کے جھنڈوں سے سجائے گئے۔ایک بڑے بحری جہاز جسے کروز پارٹی کا نام دیا گیا تھا میں انتہائی جوش و جذبے سے منائی گئی۔امریکی سرزمین پر پاکستان کا وقار‘پاکستان کے تشخص اور وطن عزیز کا نام بلند رکھنے کیلئے قائم کی گئی تھنک ٹینک نامی تنظیم کی جشن آزادی کی اس تقریب میں جہاں پاکستانی امریکن کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی وہاں سکھ برادری اور مقامی شہری انتظامیہ نے بھی اس میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان کے خوبصورت ملی مغمے گائے گئے اور سبز ہلالی پرچم بھی بلند کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here