سعودیہ جانے والا بھارتی طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

0
64

سعودی عرب جانے والے بھارتی مال بردار طیارے کو خوفناک حادثے کے پیش نظر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائی کمپنی انڈین ایکسپریس کا کارگو طیارہ تجارتی سامان لیکر سعودی عرب کے لیے روانہ ہوا تھا۔ طیارے میں پائلٹ سمیت عملے کے 8 ارکان موجود تھے۔پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد پائلٹ کو طیارے کی ونڈ شیلڈ میں بال برابر لکیر کی موجودگی کا علم ہوا جس سے خدشہ تھا کہ دباؤ کے باعث فضا میں شیشہ ٹوٹ نہ جائے جس پر پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر طیارے کو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here