نیویارک میں یوم آزادی پاکستان بروکلین میلہ آٹھ اگست کو منعقد ہوگا۔ تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئی ہیں، چئیرمین راجہ ساجد

0
209

 نیویارک :___نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پر آٹھ اگست کو یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں بروکلین میلہ منعقد ہوگا۔ پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے اس سال بروکلین میلہ 2021کے لئے کمیونٹی کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت راجہ ساجد کو بروکلین میلہ کمیٹی کا چئیرمین منتخب کیا گیا ہے ۔

مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جاوید خان ، عزیز بٹ سمیت دیگر ارکان کا کہنا ہے کہ راجہ ساجد حسب معمول اس سال بھی جشن آزادی پاکستا ن کے سلسلے میں بروکلین میلے کے کامیاب انعقاد میں بطور چئیرمین اپنا کردار ادا کریں گے جس کے لئے مرچنٹس ایسوسی ایشن ان کی مشکور و ممنون ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال 2020کے دوران ، کورونا وبا اور لاک ڈاون کی وجہ سے اور نیویارک سٹی کی جانب سے عائد بڑے اجتماعات پر پابندیوں کی وجہ سے بروکلین میلہ منعقد نہیں ہو سکا تاہم اس سال بروکلین میں پاکستانی کمیونٹی بروکلین میلے کی شکل میں جشن آزادی منانے کے سلسلے کو جاری رکھے گی ۔چئیرمین راجہ ساجد نے کمیونٹی ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ آٹھ اگست کو بڑھ چڑھ کو بروکلین میلے میں شریک ہوں اور وطن عزیز پاکستان کایوم آزادی جوش وخروش سے منائیں ۔زندہ قومیں اپنا یوم آزادی بھرپور طریقے سے مناتی ہیں ۔ مرچنٹس ایسوسی کے عزیز بٹ کا کہنا ہے کہ میلے کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئی ہیں ۔ انہوں نے کمیونٹی ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ میلے کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور آٹھ اگست کو میلے میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔ مرچنٹس ایسوسی ایشن کےمطابق بروکلین میلے کے دیگر عہدیداروں کا اعلان بھی جلد کیا جائیگا۔

چئیرمین راجہ ساجد نے کمیونٹی ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ آٹھ اگست کو بڑھ چڑھ کوبروکلین میلہ میں شریک ہوں اور وطن عزیز پاکستان کو یوم آزادی جوش وخروش سے منائیں 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here