نیویارک شہر پبلک اسکولز: آپ ستمبر میں کیا دیکھیں گے

0
280

عزیزی اہلِ خانہ،

 ہم نے کر دکھایا! مجھے امید ہے کہ آپ سب موسم گرما کے پُرسکون آغاز سے لطف اندوز ہورہے ہونگے۔ جبکہ آپ آرام دہ ہوکر اور پچھلے سال پر نظر ڈالیں، ہم آنے والے سال کی منصوبہ بندی کرنے پر محنت سے کام کررہے ہیں۔ پچھلے سال نے ہمارے لیے نا قابلِ تصور مسابقتیں پیش کی ہیں، لیکن ساتھ ہی بڑی تبدیلی کے لیے عمدہ مواقع بھی۔

 میں 20 سال سے زیادہ محکمئہ تعلیم کی معلمہ رہی ہوں، اور میں جانتی ہوں کہ ان مواقع کو اصل تبدیلی میں بدلنا ایک پوری برادری کا کام ہے۔ اسلئے ہم نے پرنسپل صاحبان، اساتذہ، مرکزی دفتر کے عملے، خاندانوں اور طلبا سے بات کی ہے جنہوں نے اپنے پچھلے سال کے تجربے کا اشتراک کیا ہے—اور اپنی امیدوں کا کہ ہم آگے کس طرح بڑھیں۔

 آپ کی آوازیں واضح تھیں: ہمارے پاس ہر گریڈ میں تعلیم اور تدریس کے کچھ اہم حصوں میں اہم تبدیلیاں کرنے کا موقع ہے۔ اس وقت، ہم غیر متزلزل عدم مساواتوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں اور یقینی بناسکتے ہیں کہ اس سے قطع نظر کہ آپکا بچہ کس اسکول میں داخل ہو، انکا پُرجوش خیرمقدم کیا جائے، اور وہ اعلی ترین تعلیمی توقعات کی تکمیل کریں— اور ہم انہیں یہ حاصل کرنے میں مدد کے لیے تیار ہوں۔

 اس سال، بحالی کڑی تعلیم کے ساتھ ساتھ واقع ہوگی۔ میں اس بارے میں کچھ تھوڑا سا بتانا چاہتی ہوں کہ آنے والے سال میں کیا تبدیل ہوگا، ہمارے ایک ملین طلبا کے لیے ہماری تعلیمی بحالی میں $635 ملین کی سرمایہ کاری کے شکرگزار ہیں۔

 ایسا کرنے سے پہلے، میں یہ بات تسلیم کرنا چاہتی ہوں کہ ہر خاندان خود موجودگی )اِن پرسن( تعلیم میں اسکول واپسی پر ایک جیسا محسوس نہیں کرتا۔ بہت سے خاندان پُرجوش ہیں اور اپنے بچوں کے لیے مکمل دوبارہ رابطے کے لیے تیار ہیں۔ دوسرے خاندان ممکنہ خطرات کے لیے متفکر، یا غیریقینی ہیں۔ میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ آپکے بچے کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے، اب اور ہمیشہ۔ ہم ہر طالب علم کے لیے (اسکول) مکمل وقت کھول رہے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم انکی صحت اور حفاظت کا تحفظ کرسکتے ہیں—اور آپکی۔ اور ہم جانتے ہیں کہ اسکول میں ہونا آپکے بچے کی نشو ونما اور کامیابی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

 ذیل میں ہمارا تعلیمی بحالی کا پروگرام کچھ وضاحت کرتا ہے کہ ہم کس طرح اس وقت سے مستفید ہورہے تاکہ آپکا بچہ سیکھ سکے، بحال ہوسکے اور نشوونما پاسکے۔ مزید معلومات اس موسم گرما میں schools.nyc.gov پر شائع کی جائے گی۔

 میں 13 ستمبر کو ہر طالب علم کے اسکول واپس آنے پر بہت پُرجوش ہوں— محکمئہ تعلیم میں اپنی دو دہائیوں میں کبھی پُرجوش ہونے سے کہیں زیادہ۔ میں آپ اور آپ کے بچے کے ساتھ یہ سفر طے کرنے پر اعزاز محسوس کرتی ہوں، اور دوبارہ رابطے کی متمنی ہوں جیسے جیسے ہم تعلیمی سال کے آغاز تک پہنچیں گے۔

Meisha Porter

نیویارک شہر اسکولز چانسلر

نیویارک شہر پبلک اسکولز: آپ ستمبر میں کیا دیکھیں گے

 آپ کا بچہ پذیرائی، اور پچھلے سال سے بحالی میں مدد ملنا محسوس کرے گا۔

ہر برادری میں بچے COVID-19 عالمگیر وبا کے سبب سے صدمے کا شکار ہیں۔ ایک کامیاب تعلیمی بحالی صرف اس وقت ہوسکتی ہے جب طلبا کی جذباتی اور ذہنی صحت کی ضروریات سے بھی نمٹا جائے۔

·       ہم 500 سے زیادہ نئے سماجی کارکنان اور دیگر ذہنی صحت معاونتی عملہ بھرتی کریں گے تاکہ آپکے بچے کے اسکول میں کم از کم ایک سماجی کارکن یا اسکول میں قائم ذہنی صحت کلینک ہو۔

·       ہم 130 سے زائد نئے کمیونٹی اسکولوں کا اضافہ کریں گے تاکہ ان برادریوں میں توسیعی سماجی، جذباتی، تعلیمی اور غیرنصابی سرگرمیاں فراہم کی جاسکیں جہاں انکی اشد ضرورت ہے۔

 آپکے بچے کی خواندگی کی صلاحیتیں ایک ترجیح ہوگی

خواندگی اور مطالعہ بچوں کے تعلیمی سفر میں اہم سنگِ میل پر پہنچنے کے لیے انتہائی اہم بنیادیں ہیں۔ ہمارا ہدف ہر طالب علم کو دوسرے گریڈ کے اختتام تک انکی گریڈ سطح پر مطالعہ کرنے کے قابل بنانا ہے۔

·       اگر آپکا بچہ کنڈرگارٹن تا گریڈ 2 میں ہے، انکے اساتذہ سال کے آغاز میں انکی تقویتوں اور مسابقتوں کا اندازہ لگانے کے لیے ایک آلہ کار استعمال کریں گے، اور انکی مخصوص ضروریات کے مطابق معاون منصوبہ تیار کریں گے۔

·       ان گریڈز میں ہزاروں اساتذہ خواندگی کی اعانت کرنے کے لیے اضافی تربیت موصول کریں گے۔

·       مطالعہ میں مہارت کے مخصوص اہداف کے ساتھ، مزید 140 اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے تاکہ 72 الیمنٹری اسکولوں میں کلاس سائز کو کم کیا جاسکے۔

·       ہمارے کامیاب یونیورسل لٹرسی کوچنگ پروگرام میں مطالعے کے کوچز کی تعداد 500 تک کریں گے تاکہ ہر ابتدائی طفلی اور K-2 کلاس روم میں ایک کوچ ہو۔

·       اسکے علاوہ، ہم اسکولوں کو طلبا کی اہدافی معاونتوں کے لیے سرمایہ فراہم کریں گے، جیسے توسیعی دن اور تقویتی سرگرمیاں۔

 

آپکا بچہ اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو فروغ دے گا

اس ستمبر میں، ہم اس پر تعمیر کریں گے جو ہم نے ٹیکنالوجی کے فوائد کے بارے میں سیکھا ہے۔ طلبا اپنے آپ کو نئی معیشت کے لیے تیار کرنے کے واسطے ڈجیٹل صلاحیتوں کو فروغ دیں گے۔

·       ہم مزید 175,000 آلات تقسیم کریں گے تاکہ ہر K-12 طالب علم جسکو اسکی ضرورت ہے اسکی اس تک رسائی ہوسکے۔

·       ہم نے ایک آٹھویں گریڈ ٹیکنالوجی پرجیکٹ کا آغاز کیا تھا تاکہ طلبا اپنی ڈجیٹل خواندگی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔

·       ہم 5,000 K-12 اساتذہ کو کمپیوٹر سائنس کورس ورک کی تدریس دینے کی تربیت دیں گے۔

·       ہم سب کے لیے کمپیوٹر سائنس فار آل کو کمپیوٹیشنل تھنکنگ، مسائل کا حل نکالنے، ڈجیٹل تفکر کی معاونت میں 400,000 طلبا کے لیے 2024 تک توسیع دیں گے۔

 

معذوری کے حامل طلبا کے لیے مزید خاص تعلیم معاونت دستیاب ہوگی۔

عالمگیر وبا نے ہمارے معذوری کے حامل طلبا پر ایک غیرمتناسب اثر ڈالا ہے۔ تعلیمی بحالی کا پروگرام ہر وسیلے کو دستیاب بنائے گا تاکہ ہمارے نوعمر متعلم سے لے کر سندیافتہ ہونے والے طلبا تک، انفرادی تعلیمی پروگرام (IEPs) رکھنے والے طلبا کی بہتر معاونت کی جاسکے۔

·       ہم IEPs کے حامل طلبا کے لئے اضافی تدریس اور متعلقہ خدمات موصول کرنے کے لیے اسکول بعد اور بروز ہفتہ پروگرامز کا آغاز کریں گے۔

·       ہم 800 خاص تعلیم پری کنڈرگارٹن نشستوں کا اضافہ کریں گے اور کمیٹی برائے پری اسکول خاص تعلیم کو مزید IEP درخواستوں پر غور کرنے کے لیے توسیع دیں گے۔

·       ہم 21 + عمر کے اہل طلبا کے لیے انکے ڈپلومہ یا دیگر سند کی جانب انہیں جاری تدریس فراہم کریں گے، یا کالج اور طرزِ معاش کی مستعدی کے منصوبوں میں مشاورت فراہم کریں گے۔

·       ہم خاندانوں کے لیے ورکشاپس اور معلوماتی اجلاس ہماری بیونڈ ایکسس (Beyond Access) سلسلے کے ذریعے فراہم کرنا جاری رکھیں گے ، جو معذوری کے حامل طلبا کے خاندانوں کی خاص تعلیم سے متعلقہ موضوعات پر اجلاس فراہم کرکے مدد کرتا ہے۔

 

کثیرالسانی متعلمین کے لیے مزید لسانی معاونت دستیاب ہوگی

کثیرالسانی متعلمین (MLs) اور نقل وطن خاندانوں کی محکمئہ تعلیم میں قدر اور معاونت کی جاتی ہے۔ ہم ثقافتی طور پر اثرپذیر معاونتیں فراہم کرتے ہیں جو طلبا اور انکے خاندانوں کو وسائل اور مواقع تک یکساں رسائی فراہم کرتے ہیں جو طلبا کی کلاس روم کے اندر اور باہر کامیاب ہونے میں مدد کرتے ہیں۔

·       ہم نقل وطن سفیر پروگرام 30 ہائی اسکولوں میں قائم کریں گے تاکہ نقل وطن محکمئہ تعلیم طالب علم کو صلاح کاری کے لیے کالج کے طلبا کے ساتھ میچ کیا جاسکے۔

·       اسکولوں کو وسائل فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ مطبوعہ اور ڈجیٹل کتابیں طلبا کی گھریلو زبان میں خرید سکیں، اور گھریلو زبان لائبریریز تعمیر کریں۔

·       ہم اساتذہ کو تربیت فراہم کریں گے جو کثیرالسانی متعلمین اور نقل وطن طلبا کی لسانی ضروریات سے مخصوص ہوگی۔

·       ہم بہبود کی جانچ انجام دیں گے اور کثیرالسانی متعلمین کو سماجی – جذباتی تدریسی معاونت فراہم کریں گے، خاص طور پر مکمل وقت خود موجودگی (اِن پرسن) تعلیم میں منتقل ہونے میں۔

·       ہم ELLs کے لیے بعد از ثانوی مستعدی پروگرام (PREP) کو توسیع دیں گے، جو اسکولی مشیران اور معلمین کے ایک منتخب گروپ کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

 آپکا بچہ کالج اور طرزِ معاش کے لیے مستعد ہوگا

خاص طور پر جیسے ہمارے طلبا عالمگیر وبا سے بحال ہونگے، ہمیں یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ وہ زندگی میں اگلے قدم کے لیے بہتر طور پر تیار ہیں، چاہے یہ کالج ہو یا طرزِ معاش۔

·       ہم ہر جونئر اور سینئر طالب علم کے لیے اسکول بعد مفت، انفرادی کالج مشاورت فراہم کریں گے تاکہ ہر طالب علم کا ایک سندیافتگی کے بعد کا منصوبہ ہو۔ اس میں 34 ہائی اسکولوں کے لیے طلبا کے کامیابی مراکز کا آغاز کرنا شامل ہے۔

·       ہم درخواست کے طریقِ کار سے گزرنے میں مدد کے لیے عالمی کالج مالی امداد رہنمائی متعدد زبانوں میں پیش کریں گے۔

·       ہم نئے ایڈوانسڈ پلیسمنٹ یا کالج ناو کورسز شامل کریں گے تاکہ سینکڑوں ہزاروں مزید طلبا کی کالج سطح کے کورسز تک رسائی ہوسکے۔

 آپکا بچہ مسابقت طلب مواد سیکھے گا جو عکاسی کرے گا کہ وہ کون ہیں

بچے کلاس میں زیادہ سرگرم ہوتے ہیں جب وہ اپنے اسباق اور مواد میں اپنے آپ کو دیکھ سکتے ہیں۔ ہم نصاب میں شہر کی ثقافتوں اور تاریخوں کی “خوبصورت مزیک” کی عکاسی کرنے کے لیے عہد بستہ ہیں۔

·       خزاں میں، آپکے بچے کا اسکول کتابوں کا مجموعہ موصول کرے گا جو ان تاریخوں، زبانوں، اور تجربات کی عکاسی کرتی ہیں جو شہر کو مکمل کرتے ہیں۔

·       محکمئہ تعلیم عالمگیر، کڑے، اور مشمولاتی فنون انگریزی زبان (ELA) اور ریاضی کے نصاب پر کام کرنا شروع کرے گا جسکا نیویارک شہر کے 1,600 اسکولوں اور ایک ملین طلبا کے ذریعے اشتراک کیا جائے گا۔ اسکی تعمیر خواندگی میں سرمایہ کاری سے کی جائے گی اور یہ طلبا کو انکے تعلیمی آرام دہ زون سے بعید جانے کے لیے چیلنج کرے گا۔

·       محکمئہ تعلیم ELA، ریاضی، فنون اور مزید کے لیے بالکل نئے معاونتی مواد تیار کرنا شروع کرے گا، نیویارک شہر معلمین برائے نیویارک شہر طلبا کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here