امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

0
76

 واشنگٹن: امریکی ریاست آئیووا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے بعد فضا میں ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست آئیووا کی کاؤنٹی لین میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ایک گھر کے پچھلے حصے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ جس وقت طیارہ گھرکے عقب پر گرا خوش قسمتی سے وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔طیارہ گرنے سے پائلٹ اور ایک مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن کی شناخت بالترتیب 57 سالہ چارلس کیزر اور 49 سالہ میتھیو کے نام ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق نیویارک کے شہر البانے سے ہے۔تاحال طیارہ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم فیڈرل ایوی ایشن نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ طیارے کی منزل سے متعلق بھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کے حادثات

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here