آئندہ نسلوں کے حوالے سرسبز و شاداب پاکستان کریں گے، وزیر اعظم

0
75

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے سرسبز و شاداب پاکستان کریں گے۔

سوشل مڈیا پر سوات میں شجر کاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سوات کے علاقے مٹہ میں بنجر پہاڑ سبزہ اوڑھ رہے ہیں جو خیبرپختونخوا میں ہماری بلین ٹری سونامی مہم کے حیرت انگیز نتائج کی کرشماتی جھلک ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ ربِ ذوالجلال کی مدد شاملِ حال رہی تو ہم ایک صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا تھا جس کے تحت صوبے بھر میں ایک ارب درخت اگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here