حکومت کو غلط فہمی ہے میرے بعد ان کے کیسز لٹک جائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

0
84

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ریٹائرمنٹ سے قبل اپنے آخری مقدمے کی سماعت مکمل کرلی۔ چیف جسٹس قاسم خان نےآئی جی پنجاب کی تعیناتی کا کیس نئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔ سرکاری وکیل نے انہیں بتایا کہ ایس پی صدر لاہور حفیظ الرحمن بگٹی کے خلاف سپریم کورٹ نے کاروائی معطل کردی ہے۔چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے کہ ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے، انجام گلستان کیا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اب اس ملک میں جھوٹے انسانوں کو تحفظ ملے گا، جب ملک میں جھوٹے انسان کو تحفظ ملے تو سمجھ لو قانونی کی حکمرانی خطرے میں ہے، حکومت غلط فہمی کا شکار ہے کہ میرے جانے کے بعد ان کے کیسز لٹک گئے، میرے جانے کے بعد نئے چیف جسٹس قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائیں گے، بونے افراد جب بڑی کرسی پر بیٹھ جائیں تو سسٹم مضبوط نہیں ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here