نیو یارک شہر محکمئہ تعلیم کی جانب سے طلبا اور خاندانوں کے لیے اہم معلومات ملاحظہ کریں

0
247

موسمِ گرما 2021 آ پہنچا ہے! براہِ مہربانی ذیل میں نیو یارک شہر محکمئہ تعلیم (DOE) کی جانب سے طلبا اور خاندانوں کے لیے اہم معلومات ملاحظہ کریں۔

گرمیوں میں مفت کھانے 

اس موسمِ گرما میں، نیویارک کا کوئی بھی مکین مفت “آئیں اور لے جائیں” (Grab&Go)کھانے تمام شہر میں پیر تا جمعہ، صبح 9:00 بجے تا دوپہر 1:00 بجے لے جاسکتا ہے۔

  •  مفت ناشتے اور دوپہر کے کھانے لینے کے لیے رجسٹریشن، دستاویزات، یا آئی ڈی کی ضرورت نہیں ہے۔
  •  تمام مقامات پر صرف سبزیوں کے کھانے بھی دستیاب ہیں۔
  • کوشر اور حلال کھانے منتخب مقامات پر دستیاب ہیں۔
  •  تمام کھانے آئیں اور لے جائیں ہیں، جسکا مطلب ہے کہ انہیں سائٹ پر نہیں کھایا جاسکتا۔
  •  اپنے نزدیک مقامات، تواریخ اور اوقات تلاش کرنے کے لیے schools.nyc.gov/summermeals پر جائیں۔ آپ گرمیوں کے کھانے کے بارے میں معلومات 311 کو کال کرکے یا 877-877 پر“NYCMEALS” ٹیکسٹ کرکے حاصل کرسکتے ہیں (ٹیکسٹ پیغام رسانی اور ڈیٹا کے ریٹ کا اطلاق ہوسکتا ہے)۔
  • براہِ مہربانی توجہ کریں کہ پیر، 5 جولائی (یومِ آزادی منایا جاتا ہے) اور منگل، 20 جولائی (عید الاضحیٰ) کو یہ خدمت فراہم نہیں کی جائے گی۔

موسمِ گرما آئی پیڈ معلومات

اگر آپکے طالب علم کو سمر رائزینگ کے لیے آئی پیڈ درکار ہے، براہِ مہربانی ایک آلے کی درخواست کرنے کے لیے پروگرام کے ساتھ کام کریں۔

ناکارہ آئی پیڈز کے لیے، خاندان آلے کو کسی بھی سمر رائزنگ مقام (discoverdycd.dycdconnect.nyc/program-public) پر لاسکتے ہیں اور ایک متبادل موصول کرسکتے ہیں۔

 اگر آپکا طالب علم DOE چھوڑ رہا ہے (سندیافتہ، تبادلہ، منتقل ہورہا ہے) آپکے لیے آئی پیڈ DOE کو واپس کرنا لازمی ہے۔ یہ جاننے کے لیے اس وڈیو کو دیکھیں کہ آپکے لیے آئی پیڈ واپس کرنا کیوں اتنا اہم ہے: vimeo.com/542209706

 ہم آپکے لیے آئی پیڈ واپس کرنے کے دو آسان طریقے دے رہے ہیں: 

  • آئی پیڈ اس اسکول میں لے جائیں جس میں آپکا بچہ آخری بار گیا تھا۔ اگر آپ ایک سندیافتہ ہونے والے سینئر ہیں آپ کو 2 جولائی، 2021 تک آئی پیڈ کو واپس کرنا ہوگا اور آئی پیڈ واپس کریں انعامات میں حصہ لینے کے اہل ہوں۔
  •  آپ اپنا محکمئہ تعلیم کا مستعار کردہ آئی پیڈ، اور اسکے لوازمات، ایک UPS اسٹور® میں ہمیں واپس کرنے کے لیے لاسکتے ہیں آپکو بغیر کسی لاگت کے، اور ہم اسے کسی اور طالب علم کو دوبارہ تفویض کردیں گے جسے ایک آلہ درکار ہے۔ 

ہماری آئی پیڈ پالیسی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اور ایک آلہ کیسے واپس کریں، براہِ مہربانی  schools.nyc.gov/ipadreturns پر جائیں۔

 سمر رائزنگ

اپنے بچے کو سمر رائزنگ میں اندراج کرانے میں ابھی بہت دیر نہیں ہوئی ہے، نیویارک شہر کا مفت موسمِ گرما تعلیمی اور تقویتی پروگرامنگ گریڈز K–12 کے تمام طلبا کے لیے ہے۔

 ذیل میں یاد رکھنے کے لیے پروگرام کی تورایخ ہیں:

  • گریڈز K–5: 6 جولائی تا 20 اگست (سوائے 20 جولائی کے)
  • گریڈز 8-6: 6 جولائی تا 12 اگست (سوائے 20 جولائی کے)
  • گریڈز 12-9: 6 جولائی تا 13 اگست (سوائے 20 جولائی کے)
  • طلبا جنکے 12 ماہ کے IEPs ہیں بمعہ اور بغیر متعلقہ خدمات کے: 2 جولائی تا 13 اگست (سوائے 5 جولائی اور 20 جولائی کے)

ذیل میں ان خاندانوں کے لیے اضافی معلومات ہیں جنکے بچے خاص تعلیم خدمات موصول کررہے ہیں یا جو انگریزی سیکھ رہے ہیں:

خاص تعلیم

  • توسیعی دن کی پروگرامنگ K–8 طلبا کے لیے دستیاب ہے۔
  • طلبا سمر رائزنگ کے لیے ذیل پر اندراج کروا سکتے ہیں:
    discoverdycd.dycdconnect.nyc/program-public
  •  تمام اہل طلبا اپنے تدریسی پروگرام تک آنے جانے کے لیے نقل وحمل کی خدمات موصول کریں گے، برائے مہربانی توجہ کریں: (ان طلبا کے لیے پروگرامنگ کے پہلے ہفتے میں نقل وحمل خدمات کی ضمانت نہیں دی جاسکتی جنہوں نے ابھی تک اندراج نہیں کروایا ہے۔)
  • آپ اپنے بچے کی ضلع 75 یا توسیعی تعلیمی سال کے مقام سے لے کر انکے سمر رائزنگ توسیعی دن پروگرام تک لے جانے کی گزارش کرسکتے ہیں، اور یہ علحیدہ مقامات پر ہیں۔
  • اگر آپکے اس بارے میں سوالات ہیں کہ کونسا سمر رائزنگ پروگرام آپکے خاندان کے لیے بہتر ہوگا یا کسی اضافی معاونتوں کے متعلق جن میں آپکے بچے کو سمر رائزنگ پروگرام میں حصہ لینے کی ضرورت ہوگی، براہِ مہربانی اپنے اسکول کے پرنسپل سے بات کریں یا ذیل پر جائیں یا ای میل کریں: specialeducation@schools.nyc.gov.

انگریزی سیکھنے والے طلبا

گریڈز K–12 کے تمام طلبا جو اسکول میں انگریزی سیکھ رہے ہیں وہ سمر رائزنگ میں حصہ لے سکتے ہیں اور انہیں انگریزی سیکھنے میں مدد موصول کرسکتے ہیں۔ اس معاونت میں شامل ہیں لسانی اور خواندگی فروغ اور گریڈ سطح کے مواد تک رسائی۔ تمام گرمیوں کے پروگرامز ایک جیسے نہیں ہونگے۔ آپکے بچے کے گرمیوں کے پروگرام میں شامل ہوسکتا ہے:

  • چھوٹے گروپس میں تدریس
  • ایک سے ایک اعانت
  • انگریزی بحیثیت نئی زبان تدریس جو انکی تعلیمی کلاسوں کا حصہ ہوسکتی ہے یا ایک علحیدہ اضافی کلاس ہوسکتی ہے

صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیحات ہیں

  • آپکے بچے کی بہبود، تفریح، صحت اور حفاظت اس موسمِ گرما میں ہماری اولین ترجیحات ہیں۔
  • سمر رائزنگ پروگرامز کڑے صحت اور حفاظت کے طریقِ کار کی پیروی کریں گے، بشمول میل جول میں فاصلہ اور ماسک پہننا جیسا کہ مناسب ہو، جو محکمئہ تعلیم کے طریقِ کار کی عکاسی کرتا ہو۔
  •  تمام مقامات پر نرسنگ معاونت اور ایک ٹیلی ہیلتھ مرکز تک رسائی ہوگی۔
  •  والدین اور سرپرستوں سے سمر رائزنگ پروگرام میں حصہ لینے کے لیے لازمی COVID-19 ٹیسٹنگ کی اجازت کا فارم مکمل کرنے کے لیے کہا جائے گا۔
  •  طلبا کی ٹیسٹنگ کے اجازت کے فارمز محکمئہ تعلیم کی تمام 10 زبانوں میں دستیاب ہیں۔

 سمر رائزنگ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہِ مہربانی schools.nyc.gov/enrollment/summer پر جائیں۔

 بخلوص،

نیویارک شہر محکمئہ تعلیم

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here