محب وطن بلوچوں کو غدار کہناچورمچائے شور کے مترادف ہے‘راجہ وسیم کیانی

0
276

بلوچوں کی ملکیت پر قبضہ بلوچستان میں اندھیرا کر کے پاکستان میں روشنی کہاں کا انصاف ہے
لندن (نمائندہ خصوصی):___جمہوری وطن پارٹی برطانیہ کے چیف آرگنائزر راجہ وسیم کیانی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات اور بلوچوں سے انکار 70 سال سے بلوچوں کی ملکیت پر قبضہ بلوچستان میں اندھیرا کر کے پاکستان میں روشنی کہاں کا انصاف ہے۔اپنے حقوق کی بات کرنے پر محب وطن بلوچوں کو غدار کہنا ایسا ہے کہ چور مچائے شور‘ جمہوری وطن پارٹی پاکستان نہ صرف بلوچوں کی محرمیوں کی آواز ہے بلکہ پورے ملک میں جہاں ظلم اور انصافی ہے ان کے ساتھ کھڑی ہے-ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا-انہوں نے کہاکہ شہید نواب اکبر بگٹی کی پاکستان کے ساتھ وفاداریوں کو نظر انداز کرنا اپنے جرم کو چھپانا ہے قومی اسمبلی میں ایم این اے سردا نواب زادہ شاہ ذہن بگٹی کی مظلوم بلو چستان عوام کی مظلومیت کی دہائی اور ایم پی اے گورام بگٹی کا صوبائی اسمبلی میں ہونے والی زیادتیوں کا رونا اس بات کا ثبوت ہے کہ بگٹی قوم ہی بلوچستان عوام کی آواز ہے۔ اگر استحصالی قوتوں سے ہوش کے ناخن نہ لیے تو خدا نا خواستہ پاکستان کی سالمیت پر حرف اے۔سی پیک اور این ڈی ایف سی ایواڈ جیسے لولی پاپ نہیں بلوچستان کا حق دے کر اللہ کے انصاف اور حق سے سرخرو ہوں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here