لٹل پاکستان میں مسٹر ایرک آدم کی حمایت میں پاکستانی تنظیموں کی کار ریلی

0
303

پاکستان کی کئی ایک تنظیموں جن میں امریکی سرزمین پر پاکستانیوں کی فلاح وبہبود‘ سیفٹی پٹرول اور پاکستانیوں کی نئی نسل کو اردو زبان سے روشناس کرانیوالی غیر سرکاری انجمن علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر اور بروکلین ہی میں کام کرنے والی نوجوانوں کی تنظیم پاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی کے اشتراک سے ریلی کا انعقاد کیا گیا

ریلی پارک ایونیو اور پھر فلیٹ بش سے ہوتی ہوئی چرچ ایونیو سے دوبارہ لٹل پاکستان کونی آئی لینڈ ایونیو پر تقریباًایک گھنٹے میں واپس آگئی‘سارا راستہ ریلی میں شریک مرد وخواتین ایرک آدم کے نعرے لگاتے نظر آئے
22جون کو نیویارک کے میئر کے ہونے والے انتخابات میں مسٹر ایرک آدم کو مضبوط ترین امیدوار ہونے کے باوجود سخت مزاحمت کا سامنا ہو گا

بروکلین نیویارک (منظور حسین سے):___لٹل پاکستان کونی آئی لینڈ ایونیو سے نیویارک شہر کے میئر کیلئے مضبوط ترین امیدوار اور پچھلے دس سالوں سے مسلمانوں اور پاکستانیوں کے دکھ سکھ میں شریک رہنے والے بروکلین بارو کے صدر مسٹر ایرک آدم کیلئے ایک ریلی کا انعقاد پاکستان کی کئی ایک تنظیموں جن میں امریکی سرزمین پر پاکستانیوں کی فلاح وبہبود‘ سیفٹی پٹرول اور پاکستانیوں کی نئی نسل کو اردو زبان سے روشناس کرانے والی غیر سرکاری انجمن علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر اور بروکلین ہی میں کام کرنے والی نوجوانوں کی تنظیم پاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی کے اشتراک سے کیا گیا۔

اس خوبصورت ریلی میں ایرک آدم کی کامیابی کے پیش نظر جہاں درجنوں گھرانوں پر مشتمل پاکستانی کمیونٹی کی فیملیوں‘بچوں اور افریقی امریکنز کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی وہاں اس ریلی میں ایک خوبصورت فلوٹ بھی نظر آیا جس میں خواتین اور بچوں کی اکثریت نظر آ ئی۔

مسٹر ایرک آدم کی قد آور تصاویر والے کئی ایک ٹرک بھی اس ریلی میں نظر آئے۔ایونیو H سے شروع ہونے والی یہ ریلی پارک ایونیو اور پھر فلیٹ بش سے ہوتی ہوئی چرچ ایونیو سے دوبارہ لٹل پاکستان کونی آئی لینڈ ایونیو پر تقریباًایک گھنٹے میں واپس آگئی۔

سارا راستہ ریلی میں شریک مرد وخواتین ایرک آدم کے نعرے لگاتے نظر آئے جبکہ مختلف دھنوں پر مشتمل میوزک بھی بجائے گئے۔خواتین نے ایرک آدم کے پوسٹر تھام رکھے تھے۔ریلی میں ٹرائی اسٹیٹ‘نیویارک‘ لانگ آئی لینڈ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔یاد رہے 22جون کو نیویارک کے میئر کے ہونے والے انتخابات میں مسٹر ایرک آدم کو مضبوط ترین امیدوار ہونے کے باوجود سخت مزاحمت کا سامنا ہو گا جہاں ان کے مد مقابل امیدوارکیتھرین گارسیا اور اینڈریو یانگ نے ایکا کر رکھا ہے اور یہ دونوں امیدوار جوائنٹ ونچر کر کے مسٹر ایرک آدم کو سخت ٹائم دے رہے ہیں مگر جسے اللہ چاہے گا عزت وسرفرازی سے نوازے گا۔

ریلی میں علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے روح رواں کمیونٹی کی ممتاز شخصیت اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیزان آفیسر ملک ناصر اعوان بشمول اپنی ٹیم‘پاکستان بین المذاہب امن کمیٹی یو ایس اے کے چیف کوآرڈی نیٹر اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ہر دل عزیز شخصیت چوہدری مشتاق احمد کمبوہ‘ علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے سینئر ترین ممبر وڈائریکٹر

اور نیویارک شہرکے موجودہ میئر مسٹر بل ڈی بلازیو کو سن 2008ء میں پاکستانی کمیونٹی میں متعارف کرانے والی ہستی چوہدری جاوید چیچی‘پرویزجمی‘ ملک جمیل‘چوہدری مشتاق کمبوہ کے صاحبزادوں مکرم نوریز‘ عبدالمنعم‘ظفیر حسین‘پیس کے سی ای او احسن چغتائی‘کاشف حسین‘ پاکستانی امریکن سکلڈ وویمن آرگنائزیشن کی سی ای او عطیہ شہناز‘ راحیلہ اسلم‘پروین کوثر‘شاہین کھوکھر عرف روبی‘صفا کھوکھر‘ ارشد عطا‘ عدیل خان‘ آصف بیگ‘ مروت خان‘چوہدری ظہور اختر آف پنیام نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here