پاکستانی ووٹرز یو ایس اے کامس کینیا ہینڈی ہلئرڈ کی مکمل حمایت کا اعلان

0
420

پاکستانی ووٹرز یو ایس اے نے سٹی کونسل الیکشن 2021ء میں ڈسٹرکٹ 40سے امیدوار مس کینیا ہینڈی ہلئرڈ کو انڈورس کر دیاہے‘نسیم خان علی زئی کا اعلان
کانگریس وویمن ایوٹ ڈی کلارک نے بھی کینیا ہینڈی ہلئرڈ کو انڈورس کر دیا جس کی وجہ سے مس کینیاکی پوزیشن سٹی کونسل کے ڈسٹرکٹ 40میں مضبوط ہو گئی

بروکلین‘ نیویارک :___ پاکستانی ووٹرز یو ایس اے نے کینیا میں بھی ہینڈی ہلئرڈ کو سٹی کونسل کے الیکشن ڈسٹرکٹ 40 سے انڈورس کر دیا ہے-پاکستان ہاؤس بروکلین نیویارک سے جاری کر دہ پریس ریلیز میں پاکستانی ووٹرز یو ایس اے نے سٹی کونسل الیکشن 2021ء میں ڈسٹرکٹ 40سے امیدوار مس کینیا ہینڈی ہلئرڈ کو انڈورس کر دیا ہے-یاد رہے سٹی کونسل کا ڈسٹرکٹ 40 کے ایریے میں پورا لٹل پاکستان کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین شامل ہے-پریس ریلیز میں پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز رہنماء اور پاکستانی ووٹرز یو ایس اے کے بانی و صدر نسیم خان علی زئی نے ادارے کی ویب سائٹ www.pakistanivoters.org

کے ممبران سے بذریعہ ای میلز مشاورت کے بعد اس فیصلے کا اعلان کیا ہے-لٹل پاکستان بروکلین ڈسٹرکٹ 9بروکلین کی کانگریس وویمن ایوٹ ڈی کلارک نے بھی مس کینیا ہینڈی ہلئرڈ کو انڈورس کر دیا ہے جس کی وجہ سے مس کینیاکی پوزیشن سٹی کونسل کے ڈسٹرکٹ 40میں بہت مضبوط ہو گئی ہے -یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مس کینیا نے کانگریس وویمن کی والدہ صاحبہ ڈاکٹر اوٹا ایس کلارک کے ہمراہ پاکستان ہاؤس جا کر ٹیم پاکستانی ہاؤس سے ملاقات کی تھی اور وعدہ کیا تھا کہ منتخب ہونے پر لٹل پاکستان کے رہائش پذیر پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کریں گی- اس موقع پر نسیم خان علی زئی نے اپنی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور ضروریات سے ان کو آگاہی دی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here