جاپان کا 12 سال کی عمر کے بچوں کیلئے فائزر ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ

0
113

جاپان کی وزارت صحت نے ٹیکے لگانے کے اپنے عوامی منصوبے میں امریکی ادویات ساز کمپنی فائزر کی کورونا وائرس ویکسین کے استعمال کو 12 سے 15 سال کی عمر تک کے بچوں پر بھی محیط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فائزر اور اس کی جرمن شراکتدار بیون ٹیک کی تیار کردہ یہ ویکسین اُن ویکسینوں میں سے ایک ہے جو وزارت صحت کے ٹیکے لگانے کے منصوبے میں استعمال کی جا رہی ہیں۔مذکورہ ادویات سازوں کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے امریکہ میں 12 سال سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں میں کی گئی طبی آزمائش میں ویکسین کےمؤثر اور محفوظ ہونے کی تصدیق کر لی ہے۔وزارت صحت نے اُن کا ڈیٹا موصول ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے ویکسین لگانے کے عوامی منصوبے میں عمر کی حد کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور حکومت کے مشاورتی پینل نے اس منصوبے کی پیر کے روز منظوری دیدی ہے۔12 سے 15 سال کی عمر کےنوعمر بچوں کو ویکسین کا ٹیکہ لگانے کیلئے والدین کی رضامندی لازمی ہو گی۔ وزارت صحت اس فیصلے سے جلد مقامی حکومتوں کو مطلع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here