ایم کیو ایم نیویارک چیپٹرکا امریکہ سے شائع ہونے والے اردو اخبار دنیا اور اردو نیوز کے چیف ایڈیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ

0
244

نیویارک (نمائنده خصوصى):___  ایم کیو ایم نیویارک چیپٹرز نے امریکہ میں شائع ہونے والے اردو اخبار دنیا کے چیف ایڈیٹر منظور حسین اور اردو نیوز کے چیف ایڈیٹر محسن ظہیر کے اعزاز میں بروکلین کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا جس میں ایم کیو ایم امریکہ کے اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی محمد خورشید الحق، نیویارک چیپٹر کے ایڈہاک انچارج اور رکن سینٹرل ارگنایزنگ کمیٹی یوسف سعید، جوائنٹ انچارج شیخ محمد اقبال، رکن کمیٹی شہیرہ یوسف کے علاوہ کمیونٹی اور صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے چودھری امتیاز انور اور ارمغان شاہ نے بھی شرکت کی۔ اخباری نمائندوں کیساتھ ملاقات میں بانی و قائد تحریک محترم جناب الطاف حسین کی جدوجہد کو سراہا گیا اور آئندہ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو مکمل کوریج دینے اور قائد تحریک الطاف حسین کی تقاریر و بیانات کو ضرور شائع کیا جائیگا۔ آخر میں انہیں ایم کیو ایم امریکہ کے زیرِ اہتمام واشنگٹن، ڈی سی میں ہونے والے تین روزہ کنوینشن جوکہ ۲۵ جون تا ۲۷ جون ۲۰۲۱ تک ہوگا اس میں مدعو کیا گیا۔ جس میں اخبارات کے نمائندوں نے شرکت اور مُکمل کوریج کی یقین دہانی کروائى۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here