سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو میں آگ لگ گئی ، عملہ محفوظ

0
136

سفارتخانے کا سارا عملہ محفوظ ہے۔”سفیر پاکستان امتیاز احمد

 

 

تویاما(طاہر حسین سے):___جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں آگ لگ گئی۔ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے ،مگر خوش قسمتی سے کسی قم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔؎ذرائع کا بتانا ہے کہ آگ سفارتخانے کی دوسری منزل پر لگی ہے۔ ٹی وی پر خبر نشر ہونے کے فورا بعد دنیاانٹرنیشنل نے سفیر پاکستان امتیاز احمد سے رابطہ کیا جنہوں نے دنیا انٹرنیشنل کو بتایا کہ ایمبیسی کی باہر والی دیوار کیساتھ معمولی سی آگ لگ گئی تھی جس پر قابو پالیاگیا ہے ۔ فائرببریگیڈ کا عملہ اور مقامی پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہیں ، تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔سفیر پاکستان امتیاز احمد نے مزید بتایا کہ سفارتخانے کا سارا عملہ محفوظ ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here