حکومت کا 24 مئی سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

0
141

اسلام آباد:(صفدر حسین سے):___ 24 مئی سے 7 جون تک تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ۔

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی  اسدعمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الز مان کی زیرصدارت ایس سی اوسی کااجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی برائے صحت ،وزیرصحت سندھ، اور تمام فیڈریٹنگ یونٹوں کے چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ، جب کہ فیصلہ کیا گیا کہ  24 مئی سے 7 جون تک مرحلہ وار تعلیمی شعبے کھول دیئے جائیں گے، میٹرک اور انٹر سمیت تمام امتحانات 20 جون  کے بعد ہوں گے، جب کہ وزارت تعلیم کی سفارش کے مطابق پیشہ ورانہ امتحانات بھی ہوں گے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کورونا پروٹوکول کے ساتھ سیاحت کی اجازت ہوگی، جب کہ زیارتیں، سنیما، انڈور ڈائننگ، انڈور جمز تاحکم ثانی بند رہیں گے، تفریحی پارکس، واکنگ، جاگنگ ٹریکس سخت کورونا ایس اوپیز کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ کھیلوں، تہواروں، ثقافتی اور دیگر پروگرامز پر مکمل پابندی عائد ہوگی، جب کہ  تمام انڈور آوٴٹ ڈور ثقافتی، موسیقی، اور مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہوگی۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here