بروکلین‘نیویارک:مسٹر شان ڈونوؤن کی پاسو و آمد‘غرباء میں خوراک تقسیم کی‘پاسوو کی خدمات کا اعتراف

0
303

مسٹر شان ڈونوؤن کی پاسو و آمد‘غرباء میں خوراک تقسیم کی‘پاسوو کی خدمت کا اعتراف
پاسوو کی خواتین ٹیم نے مسٹر شان ڈونوؤن کا پرتپاک استقبال کیا‘پاسوو کی روح رواں اور ممتاز پاکستانی ہیلتھ پروائڈر محترمہ عطیہ شہناز اور ان کی ٹیم کی جانب سے نیویارک سٹی کے میئر کے امیدوار کو خوبصورت پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا

نیویارک شہر کے باسیوں کو ان کی اقدار اور ثقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے تازہ اور کم قیمت خوراک بڑی سطح پر فراہم کرنے کا پلان رکھتا ہوں‘مسٹر شان ڈونوؤن‘ نیویارک سٹی کے میئر کے امیدوار مسٹر شان ڈونوؤن نے اپنے ہاتھوں سے غرباء میں مفت خوراک تقسیم کی

مسٹر شان ڈونوؤن کا کہنا تھا کہ وہ معاشی معاملات کے ماہر ہونے کے ساتھ ہاؤسنگ کے مسائل کو حل کرنے کے بھی ایکسپرٹ ہیں اور اگر مئیر منتخب ہوئے تو نیو یارک کے لوگوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلی لائیں گے

بروکلین‘نیویارک (منظور حسین سے)نیویارک شہر کے مضبوط امیدوار مسٹر شان ڈونوؤن کا بروکلین میں واقع پاکستانی خواتین کی صف اول کی نان پرافٹ تنظیم پاکستانی امریکن سکلڈ ویمن آرگنائزیشن (پاسوو) کا خصوصی دورہ ۔پاسو ٹیم کے ساتھ گھل مل جانے کے علاوہ غرباء میں مفت خوراک اپنے ہاتھوں سے تقسیم کی۔پاسوو کی خواتین ٹیم نے مسٹر شان ڈونوؤن کا پرتپاک استقبال کیا۔پاسوو کی روح رواں اور ممتاز پاکستانی ہیلتھ پروائڈر محترمہ عطیہ شہناز اور ان کی ٹیم کی جانب سے نیویارک سٹی کے میئر کے امیدوار کو خوبصورت پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر مسٹر شان نے نیویارک شہر کیلئے اپنے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیویارک شہر کے باسیوں کو ان کی اقدار اور ثقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے تازہ اور کم قیمت خوراک بڑی سطح پر فراہم کرنے کا پلان رکھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ شہری انتظامیہ کے پاس جس قدر دولت نان پرافٹ کیلئے ہوتی ہے اس میں سے وہ صرف دو فیصد ان انجمنوں کو دیتے ہیں جو صحیح نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی کمیونٹی اور اقلیتوں کے ساتھ باہم مل کر اس مسئلے کا حل نکالیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کے ساتھ مل کر نیویارک شہر کے لوگوں کیلئے معاشی حالت کو بہتر کرنے کیلئے کام کررہے ہیں وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ لوگوں کی زندگیوں میں معاشی تبدیلی آئے۔اس موقع پر پاسوو کی صدر عطیہ شہناز نے مسٹر شان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔مسٹر شان ڈونوؤن جو صدر بائیڈن انتظامیہ میں کام کرتے رہے ہیں کا کہنا تھا کہ وہ معاشی معاملات کے ماہر ہونے کے ساتھ ہاؤسنگ کے مسائل کو حل کرنے کے بھی ایکسپرٹ ہیں اگروہ مئیر منتخب ہوئے تو نیو یارک کے لوگوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلی لائیں گے اس موقع پر پاسو کی چیف ایگزیکٹوعطیہ شہناز نے اُن سے مطالبہ کیا کہ وہ نیو یارک کے میئر منتخب ہونے کے بعد بروکلین کے رہائشوں کے مسائل کو ترجیح دیں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کے لوگ انتہائی محنتی ہیں آپ کو چاہیے کہ انہیں بھی اپنی ٹیم کا حصہ بنائیں۔فوڈ کی تقسیم میں شاہین کھوگھر، راحیلہ اسلم، سمیرا نور، صائمہ عطیق،پروین کوثر کے علاوہ پاکستان کے ممتاز عالم دین علامہ مولانا قاری محمد بشیر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی مسلم امہ اور پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here