پاکستان کی بزرگ خاتون سیاستدان بیگم نسیم ولی خان انتقال کرگئیں

0
98

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

 ولی خان کی اہلیہ، اسفندیار ولی کی سوتیلی والدہ اورپاکستان کی بزرگ سیاستدان بیگم نسیم ولی خان دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں، وہ طویل عرصے سے شوگر اور دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ اے این پی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیگم نسیم ولی کی نماز جنازہ ولی باغ چارسدہ میں اداکی جائے گی۔بیگم نسیم ولی خان 24 جنوری 1936 کو خدائی خدمتگار تحریک کے اہم رکن اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدر خان ہوتی کے دادا امیرمحمد خان ہوتی کے ہاں مردان پارہوتی میں پیدا ہوئیں۔ وہ خان عبدالولی خان کی دوسری اہلیہ تھیں۔بیگم نسیم ولی خان نے 1975 میں میدان سیاست میں قدم رکھا اور 1977 کے عام انتخابات میں  چارسدہ اور مردان کے قومی اسمبلی (این اے 4 اور این اے 8) کے حلقوں پر بیک وقت رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں، اور صوبہ خیبر پختون خوا سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون سیاست دان بنیں، وہ ایک بار رکن قومی اسمبلی، 3 بار رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں، اور 1994ء میں پہلی باراور 1998 میں دوسری بار عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی صدر منتخب ہوئیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here