کرونا وائرس: جاپان میں 1557مزید افراد کے متاثر ھونے کی تصدیق۔جبکہ مجموعی اموات 929 ھوگئیں

0
154

ٹوکیو(طاہر حسین سے):___ٹوکیو بلدیہ عظمیٰ کے مطابق ہفتے کے روز جاپانی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے 772 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔یہ تعداد گزشتہ ہفتے کے روز سے 349 کم ہے۔ تاہم، ہفتے کے روز تک کے سات دنوں کی یومیہ اوسط 876 اعشاریہ 4 رہی جو اس سے قبل کے ہفتے کی یومیہ اوسط سے 12.9 فیصد زیادہ ہے۔حکام کے مطابق شدید علیل مریضوں کی تعداد 85 ہے جو گزشتہ روز یعنی جمعہ سے ایک زیادہ ہے۔مغربی پریفیکچر اوساکا سے ہفتے کے دن 785 نئے کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام نے وہاں وائرس کے باعث 42 مزید اموات کی بھی اطلاع دی ہے جو اوساکا میں یومیہ اموات کی چوتھی بلند ترین تعداد ہے۔انتہائی شمالی پریفیکچر ہوکائیدو نے ہفتے کے روز 566 نئے متاثرین کی تصدیق کی جہاں وائرس کی وجہ سے اب تک ہونے والی مجموعی اموات 929 ہو چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here