جاپان نے ہنگامی حالت کا دائرہ کار پھیلا کر مزید پریفیکچروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

0
33

حکومت جاپان نے کووِڈ 19 کے باعث نافذ کردہ ہنگامی حالت میں جمعہ کے روز مزید تین پریفیکچروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر میں کیسز کی تعداد میں جاری اضافے کی وجہ سے اتوار کے روز سے ہوکائیدو، اوکایاما اور ہیروشیما میں بھی ہنگامی حالت نافذ کر دی جائے گی۔چھ پریفیکچروں، ٹوکیو، اوساکا، کیوتو، ہیوگو، آئیچی اور فُوکُواوکا میں پہلے ہی سے رواں ماہ کے اختتام تک ہنگامی حالت نافذ ہے۔حکومت نے ایسے جامع سخت تر اقدامات جو ہنگامی حالت کے تحت نہیں آتے، ان کو بھی مزید تین پریفیکچروں گُنما، ایشیکاوا اور کُماموتو تک توسیع دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔مذکورہ بالا سخت اقدامات اس وقت آٹھ پریفیکچروں اوکیناوا، سائیتاما، چیبا، کاناگاوا، ایہیمے، ہوکائیدو، گیفُو اور میئے میں نافذ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here