امریکہ میں 12 سے 15 سالہ بچوں کو کورونا ویکسین کے ٹیکے لگنا شروع

0
44

امریکہ بھر کی کئی ریاستوں نے 12 سے 15 سالہ بچوں کو جمعرات سے کورونا ویکسین کے ٹیکے لگانا شروع کر دیے ہیں۔یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے فائزر بیون ٹیک ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت کے دائرہ کار میں عمر کے مذکورہ گروپ کو بھی شامل کر دیا ہے۔اس سے قبل امریکہ میں 16 سال یا زائد عمر کے افراد کے لیے اس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔ریاست نیو جرسی کی رووان یونیورسٹی کے ویکسین لگانے کے ایک مرکز میں بچوں کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔ایک 15 سالہ بچی نے کہا کہ اساتذہ کے بغیر پڑھائی کرنا یقیناً مشکل ہے اور اب وہ دوستوں کے ساتھ معمول کی زندگی گزارنے کی منتظر ہے۔فائزر 11 سالہ اور کم عمر بچوں کو بھی ویکسین لگانے کی طبی آزمائش کر رہی ہے۔ کمپنی عمر کے اس گروپ کے بچوں کے لیے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ستمبر میں درخواست دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here