امریکا نے قندھار کا اہم فوجی اڈہ خالی کردیا، عید بعد افغان حکام کو منتقلی متوقع

0
84

امریکا نے افغانستان کی اہم قندھار بیس کو خالی کردیا، امریکی فوج کے دوسرے بڑے فوجی اڈے کی افغان حکام کو باضابطہ منتقلی عید کے بعد متوقع ہے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے قندھار ایئربیس سے اپنا انخلا مکمل کرلیا ہے۔قندھار میں افغان فوج کے ترجمان خوجا علوی کا کہنا ہے کہ امریکا نے باضابطہ طور پر بیس افغان فوج کے حوالے ابھی نہیں کی لیکن امریکی فوج بدھ کو یہاں سے چلی جائے گی۔قندھار ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے تمام سہولیات افغان فورسز کے حوالے کردی ہیں۔امریکی فوج کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here