اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری جاری، شہدا کی تعداد 122 ہوگئی

0
67

غزہ / مقبوضہ بیت المقدس: سفاک اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر پانچویں روز بھی حملے جاری ہیں، اب تک شہید افراد کی تعداد 122 ہوچکی ہے جن میں 31 بچے شامل ہیں جبکہ حماس کے راکٹ حملوں میں 7 اسرائیلی مارے جاچکے ہیں۔

زہ میں اسرائیلی فوج کے پیر سے شروع ہونے والے حملے جمعہ کو پانچویں دن بھی جاری ہے، مزید شہادتوں کے بعد شہدا کی تعداد بڑھ کر 122 تک پہنچ گئی جب کہ 600 افراد زخمی ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں 31 بچے بھی شامل ہیں۔Palestine 8

اسرائیلی بمباری کے سبب غزہ میں مختلف علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں، ہر طرف دھوں، آگ اور عمارتوں کا ملبہ ہے، ملبے میں سے امدادی کارکنان اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمی افراد کو نکالتے نظر آرہے ہیں۔

Palestine 7لجزیرہ کے مطابق غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والی خاتون اور ان کے تین بیٹوں کی لاشیں بھی ملبے سے برآمد کرلی گئی۔ Palestine 5 Palestine 4

Palestine 3

حملوں کے سبب فلسطینی باشندے اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ اسرائیل کے فضائی حملوں اور شدید زخمیوں کی بڑی تعداد کے پیشِ نظر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Palestine 2

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here