ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے بیشتر کھلاڑیوں کو ویکسین لگا دی جائے گی: آئی او سی

0
46

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ’آئی او سی‘ نے عندیہ دیا ہے کہ ٹوکیو گیمز میں حصہ لینے والے بیشتر کھلاڑیوں کو ویکسین لگا دی جائے گی۔آئی او سی کے انتظامی بورڈ کے ارکان کو بدھ کے روز ہونے والے آن لائن اجلاس میں ٹوکیو اولمپکس و پیرالمپکس کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد آئی او سی کے ترجمان مارک ایڈمز نے نیوز کانفرنس کا انعقاد کیا۔ انہوں نے فائزر اور بیون ٹیک کی جانب سے فراہم کی جانے والی ویکسینوں کا ذکر کیا۔انہوں نے بتایا کہ آئی او سی کے تخمینے کے مطابق ایتھلیٹ ولیج میں موجود کھلاڑیوں کی بڑی اکثریت کو ویکسین لگا دی جائے گی۔ انہوں نے تعداد نہیں بتائی لیکن بڑی اور بڑھتی ہوئی تعداد کی اصطلاح استعمال کی۔اس معاملے کے قریبی ذرائع نے این ایچ کے کو بتایا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کو اب توقع ہے کہ کھلاڑیوں اور دیگر نمائندوں کی تقریباً 70 فیصد تعداد، اولمپک کھیلوں میں شرکت سے قبل ویکسین لگوا چکی ہو گی۔ جناب ایڈمز نے انفیکشن جاری رہنے کے تناظر میں، جاپان میں کھیلوں کے انعقاد سے متعلق منفی تاثر کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین لگانے کا پروگرام جاپانی عوام کے لیے واضح پیغام ہے کہ اولمپک کھیل محفوظ انداز میں ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here