وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل کا نیویارک میں تاریخی استقبال ہوگا۔”چوہدری ظہور اختر آف پنیام

0
210

نیویارک : پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ، یو ایس اے کے پریذیڈنٹ چوہدری ظہور اختر آف پنیام 15مئی کو سہ پہر تین بجے اپنی رہائشگاہ ”پنیام ہاوس“ کونیز ، نیویارک میں امریکہ کے دورے پر آنے والے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے ۔ اس استقبالیہ میں پاکستان تحریک انصاف یو ایس اور نیویارک کے عہدیداران ، ارکان اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان بھی شریک ہوں گے۔استقبالیہ میں بعض اہم امریکی شخصیات کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے ۔استقبالیہ میں ڈاکٹرشہباز گل پاکستانی اور کشمیری امریکن کمیونٹی سے ملاقات کریں گے اور ملک کے مجموعی حالات اور پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت کی اہم داخلی و خارجی پالیسیوں سمیت اہم امور اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کریں گے ۔چوہدری ظہوراختر آف پنیام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کے اعزاز میں استقبالیہ کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں اور یہ نیویارک کا تاریخی استقبالیہ ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here