امریکا: فلسطینیوں کی بے دخلی کیخلاف ڈیمو کریٹس کا وزیرِ خارجہ کو خط

0
99

مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی اقدام سے روکنے کے لیے امریکی ایوان نمائندگان کے 25 ڈیمو کریٹک ارکان نے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔عرب میڈیا کے مطابق ڈیمو کریٹس ارکان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں سے ہزاروں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی پر گہری تشویش ہے۔25ڈیمو کریٹس ارکان نے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کو لکھے گئےخط میں کہا ہے کہ مشرقی بیت المقدس مغربی کنارے کا حصہ ہے۔ڈیموکریٹس ارکان کا مزید کہنا ہے کہ عالمی قوانین کے مطابق اسرائیل نے مغربی علاقے پر فوجی قبضہ کیا ہوا ہے۔انہوں نے خط میں یہ بھی زور دیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ فلسطینیوں کی بے دخلی روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here