ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم

0
92

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور اس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کی ہے، جس میں انہوں نے وی اسٹینڈ ود غزہ (ہم غزہ کے ساتھ ہیں) اور وی اسٹینڈ ود فلسطین (ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں) کے ہیش ٹیک کو استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں پاکستان کا وزیر اعظم ہوں اور ہم فلسطین اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے معروف امریکی دانشور نوم چومسکی کا ایک مقولہ بھی شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے ایک فلسطینی کا موقف اس طرح بیان کیا ہے کہ ’ تم میرا پانی لے لو، میرے زیتون کے درختوں تباہ کر دو، میرا گھر جلا دو، مجھے نوکری سے نکال دو، میری زمین چوری کر لو، میرے والد کو قید میں ڈال دو اور میری والدہ کو قتل کر دو، میرے ملک پر بمباری کرو، ہمیں تباہ کر دو لیکن یہ سب کرنے کے بعد بھی مجھے ہی مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا۔ فلسطین کو آزاد کرو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here