ہنگامی حالت ختم کرنا مشکل ہوگا: گورنر اوساکا

0
40

اوساکا کے گورنر یوشی مُورا ہیروفُومی نے عندیہ دیا ہے کہ پریفیکچر میں اس وقت نافذ العمل ہنگامی حالت کو منصوبے کے مطابق اگلے ہفتے ختم کرنا مشکل ہو گا۔جناب یوشی مورا نے منگل کے روز کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری رہنے کے دوران اوساکا میں ہسپتالوں پر شدید دباؤ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں لگتا ہے کہ وائرس پر قابو پانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں نرمی کرنا مشکل ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی حالت طے شدہ وقت پر ختم کرنا ناممکن نظر آ رہا ہے۔ ہنگامی حالت کی میعاد گیارہ مئی کو ختم ہو رہی ہے۔گورنر یوشی مورا نے اوساکا سے ملحقہ ہیوگو اور کیوتو پریفیکچروں کے گورنروں سے مشاورت کرنے اور متحدہ اقدام کرنے کے اپنے ارادے کا بھی اظہار کیا۔اوساکا پریفیکچر یہ فیصلہ کرنے کیلئے جمعرات یا جمعہ کے روز ٹاسک فورس کا ایک اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے کہ آیا مرکزی حکومت سے اس پریفیکچر میں ہنگامی حالت میں توسیع کرنے کی درخواست کی جائے یا نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here