نیویارک:قاری عبدالرشید اللہ کو پیارے ہو گئے- اناللہ واناالیہ راجعون

0
53

مکی مسجد‘ایک عہد تمام ہوا‘قاری عبدالرشید سپرد خاک
نماز تراویح پڑھانے کے بعد گھر گئے اچانک طبعیت خراب ہو گئی‘انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا‘سرپر ہمیشہ ٹوپی پہنتے تھے
نمازجنازہ مکی مسجد میں ادا کی گئی‘مسجد کے تینوں فلور لوگوں سے بھر گئے تھے‘مرحوم کے صاحبزادے حافظ اسامہ نے نماز جنازہ پڑھایا

بروکلین (منظور حسین سے):___ امریکی سرزمین پر واقع بروکلین جسے لٹل پاکستان کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے میں کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع پاکستانی مسلمانوں کی سب سے بڑی جامع مسجدمکی میں 20سال سے زائد امامت کی خدمت انتہائی احسن طریقے اور اپنے اس مذہبی ودینی فرائض کی ادائیگی کو بخوبی سمجھتے ہوئے بلاناغہ ادا کرنے والی بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی عظیم مذہبی ودینی شخصیت قاری وحافظ علامہ مولانا قاری عبدالرشید گزشتہ اتوار اللہ کو پیارے ہو گئے- اناللہ واناالیہ راجعون-قاری عبدالرشید نہ صرف دینی لحاظ سے مسلمانوں کیلئے عملی نمونہ تھے بلکہ آپ نے ساری زندگی اللہ اور اس کے رسول کے دین کی اتباع میں گزار ی-آپ نے زندگی کے آخری دن بھی اللہ کے احکامات کی ہمیشہ کی طرح پابندی کرتے ہوئے اپنی خوبصورت آواز میں اہل بروکلین کو تراویح پڑھائی اور رات گئے جب وہ مکی مسجد سے فارغ ہو کر اپنے گھر گئے تو اچانک ان کی طبعیت خراب ہو گئی‘بتایا جاتا ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا آپ حافظ قرآن ہونے کے علاوہ انتہائی خوبصورت آواز میں بڑے ہی دھیمے لہجے میں قرآن مبین کی تلاوت کرتے اور نماز کی ادائیگی کے بعد انتہائی خوبصورت آواز میں دعا بھی کراتے‘قاری عبدالرشید نے ہمیشہ بنگلہ دیشی طریقے سے کپڑے زیب تن کئے ہوئے سرپر ہمیشہ خوبصورت ٹوپی پہنتے‘ انتہائی سادہ مزاج اور دین اسلام کے اراکین کو مضبوطی سے تھامے رکھنے والی شخصیت تھے-ممبر رسول پر جب بھی کھڑے ہوئے پاکستان کی بقاء کیلئے نہ صرف دعا کی بلکہ پاکستان کے استحکام کیلئے ہمیشہ بات کی‘ جامع مسجد مکی کی انتظامیہ اور نمازی آپ کی ناگہانی وفات پر سخت دکھ ورنج وغم میں مبتلا ہیں – آپ کی وفات کی خبر جنگل کی آگ کی طرح ٹرائی اسٹیٹ نیویارک پہنچ گئی آپ کا نماز جنازہ اس قدر بڑا تھا کہ اتنی بڑی مکی مسجد کے تینوں فلور بھر گئے‘ لوگوں نے کورونا وباء کی پرواہ نہیں کی مگر سب نے ماسک پہن کر ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا-آپ کے جنازے میں ٹرائی اسٹیٹ کے تمامی مقامی لیڈرز اور مقامی کمیونٹی نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی-قاری رشید کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے حافظ اسامہ نے پڑھائی-آپ کو نیوجرسی کے قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا-آپ کی وفات سے ایک عہد تمام ہوا‘ادارہ دنیا انٹرنیشنل قاری عبدالرشید کی ناگہانی وفات پر مرحوم کے لواحقین کے رنج وغم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ کی بارگاہ میں مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں -قاری عبدالرشید نمازیوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here