جاپان:روزانہ 300 افراد قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب

0
237

تویاما(طاہر حسین سے)جاپانی وزارت خارجہ کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری کردہ ایک انتہائی تشویشناک رپورٹ کے مطابق جاپان میں روزانہ 300 افراد قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جارہے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کی جانب سے جمع کرائی گئی دستخط شدہ عہد  کے مطابق قرنطینہ مقامات پر روزانہ 300 افراد کی تصدیق نہیں ہورہی ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان میں سے 70 فیصد افراد اپنے ٹھکانوں میں موجود ہونے کی حکام کو اطلاع دینے میں ناکام رہتے ہیں اور 30 فیصد دوسرے مقامات پر پائے جاتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تصدیق کیلئےاب نجی سیکیورٹی کمپنیوں کو قرنطین والے مقامات پر بھیجے جانے پر غور کیا جارہا ہے ،رپورٹ میں قرنطینہ قوانین اور اپنے ہی دستخط شدہ عہد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جاپانی اعلی حکام نے سخت الفاظ میں وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کی سزاؤں میں عوامی طور پر انکے نام ظاہر کرنا بھی شامل ہے جبکہ غیرملکی افراد کا ویزہ کینسل کرکے ملک بدر کردیا جائے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here