اوساکا میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 2 سو 9 نئے متاثرین کی اطلاع

0
62

اوساکا پریفیکچر کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 1 ہزار 2 سو 9 نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے۔یہ اوساکا میں اب تک کی سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے، جس نےایک روز قبل کی گزشتہ ریکارڈ تعداد 1 ہزار 2 سو 8 کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اوساکا کے ہمسایہ ہیوگو پریفیکچر کی حکومت نے اپنے ہاں کورونا وائرس کے 510 نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے۔یہ ہیوگو میں ریکارڈ بلند تعداد ہے اور دوسری مرتبہ 5 سو کی سطح عبور کر گئی ہے۔دریں اثناء ٹوکیو بلدیہ عظمیٰ کا کہنا ہے کہ اس نے دارالحکومت میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 667 نئے متاثرین کی تصدیق کی ہے۔اس تعداد میں گزشتہ جمعہ کی نسبت 130 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر یومیہ اضافے کا یہ مسلسل سولہواں دن ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here