رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا”پہلا روزہ بدھ کے روزہونے کا امکان ہے۔

0
246

پشاور: پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوگا۔

پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت آج پشاور میں ہوگا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے۔دوسری جانب وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور رویت ہلال ریسرچ کونسل کی پیشن گوئیوں کے مطابق آج چاند دیکھا جاسکے گا اور ملک بھر میں بدھ کے روز ایک ہی دن پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا آج وہاں پہلا روزہ ہے جب کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مسجد الحرام میں نماز تراویح کی اجازت دیدی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here